189 Mufti Mukhtar Uddin Shah Sahib | Hidayat Kis Ko Milti Hai | ہدایت کس کو ملتی ہے
Автор: Darul Emaan - Karbogha Sharif (Unofficial)
Загружено: 2025-08-14
Просмотров: 1533
Описание:
مفتی سید مختار الدین شاہ دامت برکاتہم العالیہ عصر حاضر کے ممتاز اسلامی اسکالر، شیخِ طریقت اور روحانی رہنما ہیں۔ آپ جامعہ زکریا دارالایمان و التقوی کربوغہ شریف کے شیخ الحدیث اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست ہیں۔ حضرت کو شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ سے خلافت و اجازت حاصل ہے۔
آپ تحریک ایمان و تقویٰ کے بانی ہیں اور آپ کی خانقاہ، کربوغہ شریف (ضلع ہنگو)، دنیا بھر کے اصلاح طلب افراد کے لیے روحانی مرکز بن چکی ہے۔
حضرت کی درجنوں کتب نے لاکھوں قلوب کو ایمان، اخلاص اور روحانی ترقی کی روشنی عطا کی ہے۔
حضرت کے فیض یافتگان میں ملک کے نامور علماء و مشائخ شامل ہیں، جن میں حضرت مولانا سعید اللہ شاہ صاحب دامت برکاتہم، حضرت مفتی سید عدنان کاکاخیل صاحب اور دیگر اکابرین شامل ہیں۔
آپ تحریک ایمان و تقویٰ کے بانی ہیں، جس کا مقصد امت مسلمہ کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنا، اتحاد و اتفاق پیدا کرنا، اسلامی معاشرے کی تشکیل اور غیروں کی فکری غلامی سے نجات دلانا ہے۔
دنیا بھر سے اہلِ دل و طالبینِ حق کربوغہ شریف کا رخ کرتے ہیں، جہاں سال بھر تعلیم، تربیت اور اصلاح کا مبارک سلسلہ جاری رہتا ہے۔ چلہ، عشرہ اور سہ روزہ کی صورت میں لاکھوں افراد یہاں روحانی سکون و انقلاب کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔
حضرت مفتی صاحب نے دینِ اسلام کے مختلف موضوعات پر گراں قدر کتب تحریر فرمائی ہیں، جن میں عقائد، اصلاحِ نفس، روحانیت، تفسیر، فقہ، اور معاشرتی مسائل شامل ہیں۔ ان کی چند معروف تصانیف درج ذیل ہیں:
ایمانی صفات (جلد اول، دوم)
آئینہ ایمان
اسرار العروج
عقیدہ اور عقیدت
دھریت سے اسلام (اردو و انگریزی)
عروج و زوال
البرہان فی تفسیر القرآن
اصلاحی مجالس
اسلام اور آج کا مسلمان
اسلام کے نام پر روحِ اسلام کو مٹانے کی شیطانی سازش
ذکرُ الله کے فضائل و مسائل
راہِ محبت
مناجات الفقیر (اردو و انگریزی)
کتاب الحیض
کتاب القسم
کتاب الطلاق
کتاب النکاح
فتنہ قادیانیت
شریعت و طریقت
تسلیم و رضا
قلبِ سلیم
روحانی انقلاب
خاتم النبیین اور گستاخانِ رسالت
قربانی اور اُس کے اسرار
سفرِ آخرت
یہ مختصر تعارف حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم کا عکس ہے۔ مزید معلومات کے لیے کربوغہ شریف سے براہِ راست رجوع کریں یا ان کے دروس و بیانات سے استفادہ کریں۔
#bayan #darulemaankarboghasharif #islamiclecture #quranandsunnah
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: