Difference between Deen and Religion? دین اور مذہب میں کیا فرق ہے CSS/PMS Islamic Studies notes
Автор: Multiple Facts
Загружено: 2021-10-09
Просмотров: 4675
Описание:
What is difference between Deen and Religion?
What is the main difference between Deen e Ibrahimi / Deene Islam with Mazahib / Mazhab?
Differenciate between Deen, Mazhab, fiqh and school of thought?
What is the meaning of jurisprudence?
What is ijtihad?
What is ijma e ummat?
PMS Islamic Studies past paper 2020
سوال نمبر 1۔ دین اور مذہب میں کیا فرق ہے؟ دور حاضر میں مذہب کی ضرورت و اہمیت کو بیان کریں؟
Q. No. 1: What is the difference between Deen and Religion? Elaborate the need and importance of religion in contemporary era?
CSS Islamic Studies past paper 2016
سوال نمبر 1۔ دین اور مذہب میں کیا فرق ہے؟ انسانی زندگی میں دین کی اہمیت کو دلائل سے واضع کیجئیے۔
Q. No. 3: What is the difference between Deen and Religion? Describe the importance of Deen in human life with arguments.
Solution with solved answer notes in Urdu, Hindi and English language
جواب: قرآن کریم و احادیث میں اسلام کو دین کہا گیا ہے
ان الدین عند اللہ الاسلام (قرآن مجید) ترجمہ: بے شک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔
الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا (قرآن مجید) ترجمہ: آج کے دن میں نے تم پر اپنا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت مکمل کردی اور اسلام کو بطور دین تمہارے لئے پسند کیا۔
دین اور مذہب میں فرق: دین کل جبکہ مذہب جز ہے- دین دنیا و آخرت کے تمام گوشوں کو محیط کئے ہوئے ہے جبکہ عبادات و احکامات کے متعلق ماہر علماء و فقہا کی رائے کو مذہب کہتے جو انہوں نے دین کے کسی اہم مسئلہ پر غوروفکر کرنے کے بعد دی۔ جب اس سوچ و فکر کو اپنا لیا جاتا ہے تو اس کو مذہب کا نام دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ اہلسنت کے مذاہب اربعہ: حنفی (امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے منصوب)، شافعی، مالکی اور حنبلی- اور اہل تشیعہ کا مزہب فقہ جعفریہ (امام جعفر الصادق رحمتہ اللہ علیہ سے منصوب)
مذہب = School of Thought
مذہب، فقہ اور اجتہاد: جب ایک مجتہد اجتہاد کُلّی کرتا ہے تو اس سے ایک فقہ یعنی مذہب وجود میں آتا ہے
مذہب (اجتہاد) کی ضرورت و اہمیت: نبی کریمﷺ وحی اور اللہ عزوجل کی عطا کردہ بصیرت کی وجہ سے مسائل کا حل اور قرآن پاک کی تفسیر فرما دیتے تھے۔ خلفاء راشدین کے دور میں نت نئے آنے والے مسائل کے بارے میں اجتہاد اور اجماع ہوا- اور اس اجتہاد اور اجماع پر امت کی اکثریت (اہلسنت) کا اجماع رہا، جن میں سیدنا عمررضی اللہ عنہ کا تین طلاق کا اجتہاد بہت مشہور ہے۔ خلفاء راشدین کے بعد شرعی معاملات میں جن عظیم فقہا نے اجتہاد کُلّی کیا ان میں امام ابو حنیفہ، امام شافعی، امام مالک اور امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیھما قابل ذکر ہیں اور امت کی اکثریت (اہلسنت) نے ان نئے مسائل میں ان کی پیروی (تقلید) کی۔ آئمہ اربعہ کے بعد بھی بہت سے مجتہد آئے اور انہوں نے اپنے امام کے وضع کردہ قوانیں کے مطابق اجتہاد جزوی کیا اور کر رہے ہیں۔ جیسا کی آج کے دور میں بینکنگ، بیمہ، آن لائن خریدوفروخت، غیرمسلم ممالک میں پیش آنے والے مسائل وغیرہ
مذہب نے دین اسلام کو ہمیشہ تروتازہ رکھا ہے کیونکہ اسلام کے علاوہ تمام ادیان پر عمل کرنا اس لئے بھی ناممکن ہو گیا ہے کہ ان میں اجتہاد نہیں ہے اور اس طرح ان کے پیروکاروں نے یا تو دین کو چھوڑ دیا ہے یا اس کو ذات تک محدود کرلیا اور وہ اس کو نئی دنیا کے ساتھ لے کر نہیں چل سکے۔ اور اس طرح انہوں نے دین کو سیاست سے جدا کر لیا۔ اور اس بات پر متفک ہو گئے کہ دین صرف ذاتی معاملہ ہے اور سماجی و سیاسی معاملات وہ اپنی فہم سے حل کریں گے۔ اس سے انہوں نے مادہ پرستی میں بہت ترقی کرلی لیکن خاندانی، سماجی، روحانی، اخروی معاملات میں تنزلی کا شکار ہوئے۔ خودساختہ آزادی رائے میں اپنے انبیاء کی نازیبا فلمیں اور تصاویر بنا ڈالیں۔ مزید یہ کہ قوم لوط والے قبیح فعل کو قانونی درجہ دے دیا۔
مذہب کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انسان اللہ کے احکام کی روشنی میں کوئی قانون بناتا ہے نا کہ اپنی خود ساختہ رائے سے جو کہ بظاہر وقتی طور پر اجتماعیت کے لئے فائدہ مند نظر آرہی ہے جیسا کہ جمہوریت۔
CSS & PMS Islamiat & Islamiyat subject complete notes online with corrent and short notes on islamic studies subject.
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: