Majlis e Taziyat Imam Bargah Inderkote Sonawari Sumbal 2026_1447
Автор: All Azadari to Kashmir
Загружено: 2026-02-24
Просмотров: 1587
Описание:
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس اور قلبی رنج کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے ہونہار، بااخلاق اور باصلاحیت طالب علم مولوی عاشق حسین عالمِ شباب میں ہی راہیِ ملکِ بقا ہوگئے۔ یہ سانحہ اہلِ علم و فضل کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے۔
یہ ناگہانی موت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ زندگی ایک امانت ہے اور اصل کامیابی رضائے الٰہی میں ہے۔ مولوی عاشق حسین مرحوم نے مختصر عمر میں علمِ دین کی خدمت کا جو جذبہ دکھایا، وہ ان کے لیے صدقۂ جاریہ ثابت ہوگا، اِن شاء اللہ۔
ہم دعاگو ہیں کہ پروردگارِ عالم مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے، اور پسماندگان خصوصاً اساتذہ و رئیس حوزہ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مرحوم کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: