(Karachi Traffic Police)
Автор: Karachi traffic police
Загружено: 2025-08-28
Просмотров: 2918
Описание:
از دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی
پریس ریلیز
مورخہ 22 مارچ 2025
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں 21 رمضان المبارک 2025 یوم شہادت حضرت علی علیہ السّلام کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو صاحب اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے مرکزی جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کا دورہ کیا ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا جلوس کے راستوں اور ٹریفک ڈائیورشن پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
مرکزی جلوس کے راستوں اور ٹریفک ڈائیورشنز پر 836 ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
جلوس کی مانیٹرنگ ٹریفک کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمراز سے بھی جاری رہی۔
جلوس کے راستوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شرکاء کی مدد کے سلسلے میں ہیوی لفٹر، موبائل ورکشاپ اور موبائل ٹوائلٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوکر کھارادار حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے منتظمین نے ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہر بھر سے برآمد ہونے والے جلوسوں اور منعقد کی جانے والی مجالس کی عافیت سے اختتام پذیر ہونے پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹریفک پولیس کے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور جوانوں کو شاباشی دی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کراچی
#karachitrfficpolice #digtraffickarachi #trafficmanagement #proudtoserve #publicAwarenessMessage #trafficrules #vehiclecontrol #viralpost #Violation #safedrive #saveslife #karachi #helpline1915
#sindhpolice #pakistan #foryou #electronicmedia #FBPage #fbviral #MAjinnahroadkhi #Trafficdivertion #Nishterpark #Imambargah
#21ramadan2025
#Youmeali #markazijaloos
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: