Al Madad Khwaja e Deen | ✍️Maulana Aiyub Raza Amjadi | Shakeel Ahmad Shaikh |Chatti Sharif Kalam
Автор: Shakeel Ahmad Shaikh
Загружено: 2025-11-24
Просмотров: 800
Описание:
Al Madad Khwaja e Deen | ✍️Maulana Aiyub Raza Amjadi | Shakeel Ahmad Shaikh |Chatti Sharif Kalam
KALAM ✍️ Lyrics 👇
◦•●◉✿بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم✿◉●•◦
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
خوشبو سے مُعطّر ہے گلدانِ معین الدیں
بھارت کی جبیں پر ہے احسانِ معین الدیں
ہو کیسے بیاں مجھ سے اب شانِ معین الدیں
ہر ایک زُباں پر ہے عُنوانِ معین الدیں
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
اک دشت کو خواجہ نے گلزار بنایا ہے
اک وادٸ ظلمت کو ضوبار بنایا ہے
اللہ نے خواجہ کو مختار بنایا ہے
کُل ہند کے ولیوں کا سردار بنایا ہے
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
سورج کو بھی شرمادے ذرّہ مرے خواجہ کا
دریا کو ڈبو دے اک قطرہ مرے خواجہ کا
ہے ہند کی ہر شۓ پر قبضہ مرے خواجہ کا
خُشکی مرے خواجہ کی دریا مرے خواجہ کافراط
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
اب قلب و نظر سب کچھ جاگیر تمہاری ہے
ہر دل کی سطَح پر اب تصویر تمہاری ہے
ہو کفر کی گردن خَم کیونکر نہ ترے آگے
کردارِ مُعظّم جب شمشیر تمہاری ہے
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
گُل بن کے مہک اٹھا جو تجھ سے جُڑا خواجہ
وہ غرق ہوا سمجھو جو تجھ سے پھِرا خواجہ
کیونکر نہ ہوں گَرویدَہ ہم تیری بزرگی پر
نازاں ہے ترے اوپر جب پیر ترا خواجہ
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
سرکار ﷺ کے جلووں کے فیضان ہو تم خواجہ
اِس چشتیہ گلشن میں ذیشان ہو تم خواجہ
بھارت کی ولایت کے سلطان ہو تم خواجہ
ہر درد کے ماروں کے درمان ہو تم خواجہ
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
اسلام کی شوکت کو خواجہ نے بڑھا ڈالا
لاکھوں کے دلوں میں وہ اک نور جَلا ڈالا
"جے پال" کو بھی مُسلم خواجہ نے بنا ڈالا
"چَوہان" کی شاہی کو مِٹّی میں ملا ڈالا
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
اللہ نے بخشا ہے عالَم میں تجھے اعجاز
مرشد کو ترے تجھ پر اے خواجہ بڑا ہے ناز
ہے تیری سخاوت کا شاہوں سے جدا انداز
جھولی کو مری بھر دو اے میرے غریب نواز
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
شبّیر نے کربل میں اِس دیں کو بچایا ہے
اِس دین کو خواجہ نے پھر ہند میں لایا ہے
فتنوں سے رضا نے پھر جب دیں یہ بچایا ہے
تب جاکے کہیں ہم نے اِس دین کو پایا ہے
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
"کشمیر" سے "تامِل" تک اُس کا ہی علاقہ ہے
بھارت کا ہر اک ذرّہ اُس کا ہی اثاثہ ہے
کرسی پہ کوٸی بیٹھے کیا اِس سے غَرَض ہم کو
تاحشر مِرا خواجہ اِس ہند کا راجہ ہے
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
رحمت کی فضاٶں میں باخیر چلے جاٶ
دنیا کی محافل سے رُخ پھیر چلے جاٶ
ملنا ہے اگر تم کو بھارت کے شہنشاہ سے
لو اذن بریلی سے اجمیر چلے جاٶ
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
گردش سے پریشاں دل حالات کا مارا ہے
غم اِس کو ستاۓ یہ کب تجھ کو گوارا ہے
طُغیانی میں کشتی ہے اور دور کنارا ہے
اے ڈوبتوں کے والی اب تیرا سہارا ہے
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
لاکھوں کو مرے خواجہ نے کلمہ پڑھایا ہے
بھارت کے مقدّر کو خواجہ نے جگایا ہے
کشکول میں خواجہ نے دریا کو سمایا ہے
اللہ کی قدرت کا کیا جلوہ دکھایا ہے
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
ظلمت کی نَفَس کو پھر یا رب تو دھواں کردے
اجمیر کے گلشن سے اب دور خزاں کردے
فتّین مجاور کو یا راہِ ہدایت دے
یا اِن کو زمانے سے بےنام و نشاں کردے
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
ہے گلشنِ ہستی میں نکہت مرے خواجہ کی
صد شکر کہ ہے دل میں الفت مرے خواجہ کی
کونین میں گر تجھ کو نُصرت کی تمنّا ہے
ایوبؔ شکستہ کر مدحت مرے خواجہ کی
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
ایوبؔ نہ بھولے گا خواجہ ترے احساں کو
سیراب کیا تو نے امت کے گلستاں کو
پستی سے بُلندی دے پھر قومِ مسلماں کو
تسکینِ اَتَم دے دے ہر قلبِ پریشاں کو
المدد خواجۂ دیں
ہند کے ماہِ مبیں
✍🏻از محمد ایوب رضا امجدی کولکاتہ غفرلہ
al madad khwaja e deen,
al madad peerane peer,
#trend, #newtrendingvideo, #newtrendingkalam, #newkalam2023, #ursegaribnawaz2023, #yagaribnawaz, #garibnawazursstatus, #newstatusursegaribnawaz, #huzuraagaehai, #naat, #aalahazrat, #parchamkushai2023, #garibnawazparcham2023, #ursegaribnawazlivedargah, #al madad peeran e peer, #al madad ya ghouse azam dastagir, #al madad peeran e peer sabir raza, #al madad khwaj e deen sabir raza, #al madad mola raza, #almadad peeran e peer gausul azam dastagir
#Almadadkhwajaedeen #Yakhwaja #Newkalamkhwajagaribnawaz #Ursegaribnawaz2025 #Shakeelahmadshaikh #shakeelahmad #Sabirrazasurat #Newurskalam #New2025manqabat #Naat #Huzurtajusshariaah #Bareilysharif
#ursetajusshariaah #TajusshariaahStatus
#Raza #AalaHazrat #Newnaat
like share and subscribe for new naats and Manqabat Jazakallah maslak e Aala Hazrat
Zindabad
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: