The arrival and virtues of Ramadan
Автор: Arshad Madani
Загружено: 2026-02-18
Просмотров: 3147
Описание:
@ArshadMadani007
رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے کائنات کی سب سے بڑی نعمت قرآن مجید نازل فرمائی۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے" (البقرہ) یہ مہینہ نیکیوں کی بہار ہے جس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے بند کر دیے جاتے ہیں.
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس مہینے میں ایک نیکی کا اجر فرض کے برابر اور ایک فرض کا اجر ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ آپ ﷺ کا فرمان ہے کہ "جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں" (بخاری و مسلم)
اس ماہ کی ایک رات "لیلتہ القدر" ہے جو ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے.
حدیث نبوی (ﷺ) ہےکہ
’’جو شخص لیلۃ القدر میں حالتِ ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کرتا ہے، اُس کے سابقہ گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔‘‘
اللہ تعالیٰ ہم سب کو خوب عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اور رمضان المبارک کے قیام و صیام کو قبولیت سے نوازے آمین.
#ArshadMadani
#Jamiat_ulama_I_Hind
#DarulUloomDeoband
#Madni
#RamzanulMubarak
#ramzan2026
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: