||پڑا ہوں در پہ تیرے مثلِ کاہ یا زھراء ؑملے فقیر کو خیراتِ جاہ یا زھراء ؑ||پیرسید نصیر الدین گیلانی
Автор: Pir of Golra Sharif
Загружено: 2020-07-11
Просмотров: 2613
Описание:
بحضور
سیدة النساء العالمین مخدومہ ِ کائنات
حضرت سیدہ فاطمة الزھراء بنت ِ محمد رسول اللہ ﷺ
سلام اللہ علیھا
پڑا ہوں در پہ تیرے مثلِ کاہ یا زھراء ؑ
ملے فقیر کو خیراتِ جاہ یا زھراء ؑ
ہے مرتضیؑ تیرے شوہر، تو مصطفی ﷺ بابا
زہے یہ اوج و شرف ،عز و جاہ یا زھراء ؑ
ملے جو اسکی اجازت مجھے شریعت سے
تو تیرا در ہو میری سجدہ گاہ یا زھراء ؑ
خدا کو میں نے سدا لا شریک مانا ہے
خدا کے سامنے رہنا گواہ یا زھراء ؑ
ہیں جن کے نور سے امت کے روزو شب روشن
حسنؑ حسین ؑتیرے مِہر و مَاہ یا زھراء ؑ
تیرے حسین ؑکا کردار دیکھ کر اب تک
پکارتے ہیں ملک واہ واہ یا زھراء ؑ
درود تجھ پہ ہو مصداقِ بضعۃ منی
سلام تجھ پہ ہو گیتی پناہ یا زھراء ؑ
ہیں تیری آل سے پیرانِ پیر محی الدین ؓ
جو اولیاء کے ہوئے سربراہ یا زھراء ؑ
بھروں تو کیسے بھروں دم تیری غلامی کا
بہت بڑی ہے تیری بارگاہ یا زھراء ؑ
کہاں تو ایک نجیبہ عفیفہ پاک نظر
کہاں میں ایک اسیرِ گناہ یا زھراء ؑ
نہ پھیر آج مجھے اپنے در سے تو خالی
کہ تیرے بابا ہیں شاہوں کے شاہ یا زھراء ؑ
تو بادشاہِ دو عالم ﷺ کی ایک شہزادی
میں اک غریب تیری گرد راہ یا زھراء ؑ
اجڑ چکا ہوں غم زندگی کے ہاتھوں سے
کھڑا ہوں در پہ بحالِ تباہ یا زھراء ؑ
ہوں معصیت کی سیاہی ملے ہوے منہ پر
کسےدکھاؤں یہ روئے سیاہ یا زھراء ؑ
میں گو بُرا ہوں مگر تیرا وہ گھرانہ ہے
کیا بُروں سے بھی جس نے نباہ یا زھراء ؑ
بھری ہیں در سے ہزاروں نے جھولیاں اپنی
میری طرف بھی کرم کی نگاہ یا زھراء ؑ
جیوں تو لے کے جیوں تیری دولتِ نسبت
مروں تو لے کے مروں تیری چاہ یا زھراء ؑ
بروز حشر نہ پرساں ہو جب کوئی اسکا
ملے نصیر کو تیری پناہ یا زھراء ؑ
کلام.حضرت خواجہ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمة اللہ تعالی علیہ
#گولڑہ_شریف
#Pir_Of_Golra_Sharif
#Pir_Sahib
#Golra_Sharif
Thanks to Watch Our Video!
Subscribe to this YouTube channel to be notified of Our Up-to-date videos
Like, Share and Comment on this video
LIKE ⤵️SHARE ⤵️COMMENTS ⤵️
Facebook Pages.
/ pirofgolrasharif
Joined ⤵️SHARE ⤵️
Facebook Groups.
/ pirofgolrasharif
⤵️
Twitter.
/ golrasharif
⤵️Subscribe our Youtube channel for More videos ⤵️
/ pirofgolrasharif
Golra Sharif,Islamabad
Pir of Golra Sharif
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: