Ali Walon Ka Rijz | Ali Akbar Natiq | علی اکبر ناطق | علی والوں کا رجز
Автор: Urdu Hunar Paaray
Загружено: 2024-10-28
Просмотров: 198
Описание:
Welcome to Hunar Paaray, where I recite Urdu poetry that captures love, life, and emotions. In this video each verse is delivered with passion and heartfelt expression. Whether you're a poetry lover or new to Urdu Shayari, my performances aim to captivate your soul and inspire your heart.
Don't forget to subscribe for more soulful poetry recitations and immerse yourself in Urdu literature.
#aliakbarnatiq #ali #alimaula #palestine #inqalabivideos #UrduPoetry #PoetryRecitation #UrduShayari #EmotionalPoetry #ClassicUrduPoets #hindipoetry #whatsappstatus
علی والوں کا رجز
علی کے بیٹوں کی خیر مولا
رسول زادوں کے صدقے جائوں
پھر اُن کو خیبر کا سامنا ہے
یہ کیسی معجز حقیقتیں ہیں کہ چودہ صدیاں گزر گئی ہیں
زمانے منزل بدل چکے ہیں ، نسب فراموش ہوگئے ہیں
مگر علیؑ اور اُس کے بیٹے وہیں کھڑے ہیں
بنام ِ نصرت علم اُٹھائے رہینِ راہِ خدا ڈٹے ہیں
وہیں کھڑے ہیں جہاں پیمبر سے عہد باندھا خدائے واحد کی بندگی کا
رہِ شہادت کی زندگی کا
خدا کی بستی میں بسنے والے ضعیف لوگوں کی ڈھال بن کر
علیؑ کے بیٹے وہیں کھڑے ہیں
جہاں رسولِ خدا نے اُن کو کھڑا کیا تھا
نہ خیمہ بدلہ نہ رسم بدلی ، نہ جنگ و میداں سے منہ کو پھیرا
علیؑ اور اُس کے عظیم بیٹوں کی رسم ٹھہری ہے ٹھہر جانا
غبارِ تیغ و سناں کے طوفاں میں ڈوب جانا
رَوئے شہاد ت میں تیر جانا
لہو کے دریا سے پیر جانا
یہ چودہ صدیوں کا فاصلہ ہے
نئے زمانے کے سارے مرحب تمام عنتر
بزرگ شیطاں کے گُرز لے کر علیؑ کے بیٹوں کے سامنے ہیں
یہ چودہ صدیوں کا فاصلہ ہے
نہ خون بدلا نہ نام بدلے
تمام ہندہ پسر گرے ہیں بزرگ شیطاں کی چھتریوں میں
وہ خوف و دہشت میں سرجھکائے یہود زادوں سے مل گئے ہیں
قدیم علت میں مبتلا ہیں
یہ اہلِ خیبر سے ڈر گئے ہیں
مگر خدا کے ولی کا پرچم نہ تب جھکا تھا نہ اب جھکے گا
علیؑ نے توڑا تھا زورِِمرحب، علی ؑنے کاٹا تھا تختہ خیبر
یہی تھا سورج جو دیکھتا تھا علیؑ کے بازو
یہی زمیں تھی جو سُن رہی تھی علیؑ کا نعرہ
جو سُن سکو تو اے سامری کےقدیم بیٹو سُنو حقیقت
تم اہلِ مغرب کو لے کے آئو
بزرگ شیطاں کے سب جہازوں کو پانیوں میں اُتار لائو
سعود زادوں کو، قطریوں کو پکار لائو
تمام عرب و عجم کے لشکر زمینِ وسطیٰ میں جمع کر لو
مگر علی ؑکی عظیم ضربت تمھارے مرحب کو کاٹ دے گی
تمھیں خبر ہو علیؑ کے بیٹوں کے ہاتھ میں ہے وہ تیغِ دوسر
کہ جس کے آبِ صفا کے آگےتمھارا جادو نہیں چلے گا
تمھارابچھڑا ہی ذبح ہو گا
تمھاری قسمت شکست خوردہ ،ذلیل و رسوا تمھاری کوشش
علی کے ہاتھوں تمھارا خیبر اُجڑ چکا ہے
کبھی دوبارہ نہ بس سکے گا
تمھارا حیدر سے واسطہ تھا
اب اُس کے بیٹوں سے سامناہے
علی اکبر ناطق
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: