Haiz ki haalat me Wife Se Hambistari Kerna | حیض کی حالت میں مباشرت کا شرعی حکم ؟
Автор: Alima Shumaila Qadria Rizvi
Загружено: 2024-01-22
Просмотров: 1196
Описание:
#KiaHalatHaizMain-NifasKiHalatMain -HalatHaizMain#alimashumailaqadrirzvi
Haiz ki haalat me Wife Se Hambistari Kerna | حیض کی حالت میں مباشرت کا شرعی حکم ؟
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِیْضِ١ؕ قُلْ هُوَ اَذًى١ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِی الْمَحِیْضِ١ۙ وَ لَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتّٰى یَطْهُرْنَ١ۚ فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ
وَيَسْئَلُوْنَكَ : اور وہ پوچھتے ہیں آپ سے عَنِ : سے (بارہ) الْمَحِيْضِ : حالتِ حیض قُلْ : آپ کہ دیں ھُوَ : وہ اَذًى : گندگی فَاعْتَزِلُوا : پس تم الگ رہو النِّسَآءَ : عورتیں فِي : میں الْمَحِيْضِ : حالت حیض وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّ : اور نہ قریب جؤ ان کے حَتّٰى : یہانتک کہ يَطْهُرْنَ : وہ پاک ہوجائیں فَاِذَا : پس جب تَطَهَّرْنَ : وہ پاک ہوجائیں فَاْتُوْھُنَّ : تو آؤ ان کے پاس مِنْ حَيْثُ : جہاں سے اَمَرَكُمُ : حکم دیا تمہیں اللّٰهُ : اللہ اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے التَّوَّابِيْنَ : توبہ کرنے والے وَيُحِبُّ : اور دوست رکھتا ہے الْمُتَطَهِّرِيْنَ : پاک رہنے والے
اور لوگ آپ سے حیض کا حکم پوچھتے ہیں ، آپ کہہ دیجئے وہ گندگی ہے ، پس الگ رہو عورتوں سے حیض کے دوران اور ان کے قریب مت جائو ، یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائیں ، جب وہ خوب اچھی طرح پاک ہوجائیں ، پس جائو ان کے پاس جہاں سے اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے ، بیشک اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے توبہ کرنے والوں کو اور پسند کرتا ہے طہارت حاصل کرنے والوں کو
حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ یہودیوں میں جب کوئی عورت حائضہ ہوتی تو وہ اس کو اپنے ساتھ کھانا کھلاتے اور نہ اپنے ساتھ گھروں میں رکھتے۔ صحابہ کرامl نے رسول اللہ سے اس مسئلہ کے متعلق پوچھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: {وَيَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِيْضِ.... الخ} یہ آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ فرمائیے کہ حیض نجاست ہے، اس لیے ایام حیض میں عورتوں سے علیحدہ رہو۔ رسول اللہ نے اس کی تفسیر میں فرمایا:
اصْنَعُوا کُلَّ شَيْئٍ إِلَّا النِّکَاحَ.
’’جماع نہ کرو، باقی تمام معاملات میں عورتوں کے ساتھ مشغول رہو۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے حیض والی عورت سے قربت کی یا عورت کی دُبرمیں دخول کیا یا کاہن (غیب دانی کے دعویدار) کے پاس گیا اور اس کی بات کی تصدیق کی (یعنی سچا یقین کیا) تو وہ اس تعلیم سے بری (لاتعلق) ہوگیا جو اﷲ تعالیٰ نے محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی ہے۔‘‘
بعض روایات میں درج ذیل الفاظ آئے ہیں:
فَقَدْ کَفَرَ بِمَا اُنْزِلَ عَلَی مُحَمَّدٍ
اس نے شریعت محمدیہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار کیا۔
حالت حیض میں کنڈوم استعمال کر کے ہمبستری کرنا بھی ناجائز اور حرام ہے۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
"فَاعْتَزِلُوا النِّساءَ فِي الْمَحِيضِ وَلا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ ."(البقرۃ : 222)
ترجمہ:"تو حیض میں تم عورتوں سے علیحدہ رہا کرو اور ان سے قربت مت کیا کرو جب تک کہ وہ پاک نہ ہوجائیں۔"
حالتِ حیض میں جماع کرنا حرام و ناجائز ہے، اگر
زوجین کی رضامندی سے اس گناہ کا راتکاب ہوا ہے تو دونوں گناہ گار ہوئے، دونوں استغفارکریں، اور بہتر یہ ہے کہ اس کے بعد کچھ صدقہ کرے؛ تاکہ نیکی سے گناہ دھل جائے۔ استطاعت ہو تو ایک دینار (4.374 گرام سونے کا سکہ) یا آدھا دینار (یا اس کی قیمت) صدقہ کریں۔
ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( جوشخص بھی حائضہ عورت سے ہم بستری کرلے وہ ایک یا آدھا دینار صدقہ کرے ) ۔
اگر واقعۃ شوہر اور بیوی کو ماہواری کا علم نہیں تھا اور شوہرنے ہمبستری کر لی تو اس میں دونوں گناہ گار نہ ہوں گےاور اگر کسی بھی ایک کو علم ہونے کے باجود انہوں نے ایسا کیا ہے تو اس سے وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا ہے،لہذا اس پر اُنہیں سچے دل سے توبہ و استغفار اور آ ئندہ کے لیے مکمل اجتناب ضروری ہے، نیز مذکورہ گناہ کے ازالے کے لیے بہتر یہ ہے کہ کچھ صدقہ کرے، تاکہ نیکی سے گناہ دُھل جائے، استطاعت ہو تو ایک دینار ( یعنی 4.374گرام سونا یا اس کی قیمت، اگر ایام کا خون سرخ ہو) یا آدھا دینار (یعنی 2.187 گرام سونا یا اس کی قیمت، جب کہ خون سرخ رنگ کے علاوہ ہو) صدقہ کریں۔ ملحوظ رہےکہ مذکورہ صورت میں ایک دینار یا آدھا دینار کا صدقہ کرنا واجب نہیں ہے،اگر استطاعت نہ ہو تو جس قدر ممکن ہو اتنا صدقہ کردیں، مثلاً 1000 یا 5000 روپے یا جتنا ہو سکے، تاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
نیز طبی اعتبار سے بھی ان ایام میں صحبت کرنا مرد و خاتون کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، اور عمومًا خواجہ سرا کی پیدائش کا سبب ہے
Islamic_ Bayan_Islamic_vedio_naat_shareef_ AlQuran_hadees_mubara_wazaif_tibbe nabawi aqwal E Zareen_Islamic_tips_tajweed_qirat
channel name_alima shumaila qadri Rizvi
ہمارے چینل پر اسلامی بیان اور اس حدیث مبارکہ اور نعت شریف ۔طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم وطائف واقعات اور فقہ تجوید و
لئے ہمارے چینل عالمہ شمائلہ قادری رضوی کو سبسکراب کرے اور دوستوں کے ساتھ شیر کرے جزاک اللہ خیر کرے جزاک اللہ
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: