Ch M Ikhlaq Speech at Ch Mazhar House for joining PTI AJK
Автор: Voice of Sehnsa NEWS
Загружено: 2020-10-28
Просмотров: 2286
Описание:
سہنسہ۔ چوہدری مظہر حسین کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر چوہدری محمد اخلاق کا اظہار خیال۔ ویڈیو۔ 👇🏻
https://m.facebook.com/story.php?stor...
سہنسہ۔ سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و امیدوار اسمبلی چوہدری مظہر نے بیرسٹرسلطان محمود کی خصوصی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں باقاہدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے چوہدری مظہر حسین کا خصوصی خطاب۔
ویڈیو۔ 👇🏻
/ 799051804206715
[چوہدری نور حسین کے دیرینہ ساتھی سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر، پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر، سابق ممبر اسمبلی، سابق مشیر اور سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری مظہر حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی سے تیس سالہ رفاقت توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوکر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دوبارہ ساتھی بن گئے]
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری مظہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب نظریاتی نہیں بلکہ مفاداتی جماعت بن گئی ہے۔ میں دوبارہ واپس اپنے گھر آگیا ہوں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر کی آزادی، آزاد خطے میں خوشحالی اور احتساب کا عمل ہماری ترجیحات میں ہوگا۔ میں چوروں ڈاکوں کا تعاقب کررہا ہوں اور انھیں انجام تک پہنچا کر دم لوں گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کشمیر پالیسی پر دوٹوک موقف نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ مظفرآباد میں تقریر کے دوران عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا اعلان کرکے اپنی محبت اور والہانہ عقیدت کا اظہار کردیا ہے۔ میں عمران خان کے ویژن کو گراس روٹ لیول تک پہنچا کر دم لوں گا۔ ان خیالات کا اظہاربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری مظہر حسین ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر ایک اجتماع سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جس طرح ایک عوامی نظریاتی،محب وطن حکومت قائم ہوئی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ قوم نے عمران خان کا ساتھ دیانوجوان نسل نے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کررہی ہے اسی طرح آزاد خطے میں روشن خیال تعمیری سوچ رکھنے والے باصلاحیت باعمل،مثبت و عملی کردار ادا کرنے والے عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والے ہم پر اعتماد کریں،پی ٹی آئی کے پرچم تلے متحد ہوجائیں۔ہم انشاء اللہ پارٹی میں نئے آنے والوں کو ویلکم کریں گے۔ ساتھ چلنے والوں پر چھتری کی طرح سایہ مہیا کریں گے۔ ان کی تجاویز،تعاون اور رہنمائی پر بھرپور عمل ہوگا اور ان کے حقو ق کا تحفظ بھی کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی ہوگی۔ ایٹمی جنگ روکنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر لے گیا ہوں۔ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے آزاد خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے وافر مقدار میں فنڈ مہیا کیے مگر وہ کرپشن کی نذر ہوگئے اور ہم انشاء اللہ برسراقتدار آکر قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم وصول کریں گے۔ پاکستان کی طرح آزاد خطے میں کرپشن سے لتریڑی ہوئی پورے نظام کو تبدیل کریں گے، فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہوگا۔ سابقہ دور کی زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اور مسلح افواج نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت بخشی جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے اور بھارت دفاعی پوزیشن میں چلا گیا۔ پاکستان فوج کی لازوال قربانیوں جنگی مہارت دفاعی پوزیشن مضبوط کرنے اور ملک میں بدامنی، بے چینی اور دہشت گردی کی ہولناکیوں سے نکالنے پر پوری قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیٹھ پر کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پرانے ساتھی چوہدری مظہر حسین اب ہمارے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں ان کی رہنمائی، سرپرستی اور تجاویز کی بنیاد پر آزاد خطے میں عوامی حمایت حاصل کرکے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ ایوان اقتدار میں جائیں گے۔انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میری زندگی کا بنیادی نقطہ اور مقصد بھی ہے۔ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ اجتماعی سوچ کو آگے بڑھائیں۔ روشن خیال اور تعمیری سوچ رکھنے والے لوگوں کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے سہنسہ سے سابق ٹکٹ ہولڈرو،ضلعی صدر چوہدری اخلاق، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، سابق وزراء چوہدری رفیق نیر،ڈاکٹرمحمود ریاض،سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق،بھمبر سے سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق،میرپور کے ضلعی صدرچوہدری صدیق،سردار ساجد نواز،چوہدری طاہر مظہر،مفتی عارف اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔
#VoiceOfSehnsaNews
#SehnsaPoliticUpdate
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: