21 Ramzan - Shan e Hazrat Ali - Hafiz Zainul abideen Jalali - Mazhar Jalali
Автор: Jalalees Official
Загружено: 2023-04-11
Просмотров: 756958
Описание:
Manqabat 2023
21 Ramzan
Shahadat Mola Ali
Title: Zahra Ka Gham KHuwar Ali
Artist: Qari Zain ul abdeen Jalali & Hafiz Muhammad mazhar Jalali
Audio: T S D
Lyrics : M Raqim Naqshbandi
Video: Muhib Iqbal
Producer: Muhammad Sujela's
Product: @jalaleesofficial
مکالمہ!! شانِ علی رض۔
بیٹا۔۔
پیارے بابا شانِ علی پر کچھ اشعار سنائیں نا.
دکھیا دلوں کو شانِ علی سے بابا جی گرمائیں نا۔
باپ۔
آؤ بیٹا بیٹھو پاس مرے تم کو بتلاتا ہوں۔
شانِ علی ایمانِ علی ایقانِ علی سمجھاتا ہوں۔
اشعار۔۔۔
سنیوں کی مہکار علی۔
حق کی ہے تلوار علی۔
آقا کا دلدار علی۔ .
آقا کی گفتار علی۔
عظمت کا مینار علی ۔
گلشن کی مہکار علی۔
صدیق عمر کا پیار علی۔
غنی کا ہے حبدار علی۔
اصحاب کا ہے سالار علی۔
جرأت کی تلوار علی۔
شیروں سی للکار علی۔
زھرہ کا غمخوار علی۔
میرے دل کا چین علی.
اور دل کا ہے قرار علی۔
اس سے بڑھ کیا بولوں۔
آقا کا ہے پیار علی۔
بیٹا۔
پیارے بابا شانِ علی پر خوب سناۓ ہیں اشعار۔
مدحتِ حیدر سے بابا جی پاتا ہے دل میرا قرار۔
باپ۔
ماشاءاللہ پیارے بیٹا خوب کیا تم نے اظہار۔
آؤ شانِ علی پر تم کو اور سناتا ہوں اشعار۔
اشعار۔۔
مومن کی پہچان علی۔
میرا دل ہے جان علی۔
اونچی عظمت شانِ علی۔
جرأت میں سلطان علی۔
دین کی ہے پہچان علی.
مومن کی ہے شان علی۔
جرأت کا میدان علی۔
مدحت کا گلدان علی۔
آقا کا فرمان علی۔
ولیوں کا سلطان علی۔
ہر دل کا ارمان علی۔
اوچا ہے انسان علی۔
بوبکْر و فاروق جلی ۔
اور اونچے عثمان علی۔
بیٹا۔
بابا جانی مدحتِ حیدر پر کچھ اور سنائیں نا۔
شانِ علی فرمانِ علی مجھ کو کچھ اور بتائیں نا۔
باپ۔
اچھا بیٹا دل کے کانوں سے پھر خوب سماعت ہو۔
سن کر شانِ علی بیٹا جی دل میں خوب محبت ہو۔
اشعار۔
ولیوں کا ہے امام علی.
ذکرِ صبح و شام علی۔
کرتے رہو سرِ عام علی۔
پل پل بیجھو سلام علی۔
مرحب کا سر کاٹ دیا۔
جرأت کا ہے نام علی۔
بوبکْر و عمر عثمان جلی۔
سن لو یہ پیغامِ علی۔
مومن کی معراج علی۔
عُشّاق کا ہے احرام علی۔
ہے میرا دل جان علی۔
ازلی ہوں میں غلامِ علی۔
بندۂِ رحمان علی۔
آقا کا پیغام علی۔
راقم کا یہ عقیدہ سن۔
اصحاب میں ہے عُظّام علی۔
بیٹا۔
بابا جی ہو آپ کی عمر میں برکت رب سے ہے یہ دعا۔
آپ ثناخوانِ شیرِ یزداں ہیں شکر ہے ذاتِ خدا۔
باپ۔
پیارے بیٹا کیا ہی خوب دعا سے تم نے یاد کیا۔
راقم کے حق میں بھی یہ دعا ہے لکھتا رہے وہ یونہی سدا۔۔۔۔
ایم راقم نقشبندی !!!
#muawiya
#trending
#viral
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: