Aik Sawal غزل کیسے پڑھائی جائے؟ | Saeed Shariq | ٓAbid Sial Idara e Urdu
Автор: Idara e Urdu Channel (ادارۂ اردو چینل)
Загружено: 2025-02-14
Просмотров: 1043
Описание:
یہ گفتگو ادارہ اردو کے ایک سلسلے ’ایک سوال‘ کے ضمن میں جناب سعید شارق سے مکالمے پر مشتمل ہے۔ آج کا سوال تھا کہ ’’غزل کیسے پڑھائی جائے؟‘‘ اس سوال پر جناب سعید شارق نے کہا کہ میں خود جب پڑھتا تھا ہمارے استاد جو ہمیں تسلسل سے پڑھایا کرتے تھے وہ جب غزل پڑھانے لگتے تو ایک معذرت خواہانہ رویہ ہوتا ہے۔۔۔۔ آج کے بچے ہر کام کی توجیہہ ڈھونڈتے ہیں، لہذا غزل کی اور بالعموم اردو اور ادب کی تدریس سے پہلے اس کا مقصد بتانا ضروری ہے۔ اردو کی اہمیت تو اس کا قومی زبان ہونا، بہت سے لوگوں کے رابطے کی زبان ہونا وغیرہ۔ زبان سیکھنے کا اہم اور معیاری ذریعہ شاعری ہے اور بطور خاص غزل سے کیونکہ غزل میں دو ہی مصرعوں میں پوری بات کی جاتی ہے، یوں کفایت لفظی اور مکمل ابلاغ سکھائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بات کو بدیع و بیان کے مختلف وسائل سے آراستہ کرنا بھی سکھایا جاتا ہے۔ ساتھ ساتھ غزل سے لطف و تفریح کے عناصر بھی بدرجہ اتم موجود ہیں۔ روایتی غزل کے عاشق کا کردار یہ سکھاتا ہے کہ انسان جب کسی مقصد کےلیے پر خلوص ہو اور خود مطمئن ہو تو وہ سود و زیاں سے بے نیاز ہوتا ہے اور وہ یہ نہیں دیکھتا لوگ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور اسے کیسا دیکھتے ہیں۔ (سیال: ہر شعبے کی اپنی اصطلاحات اور علامتیں ہوتی ہیں، جب کسی کو ان علامتوں کا علم ہوپڑھنے یا سننے والا سمجھے گا، اسی طرح شاعری کی اپنی زبان ہوتی ہے جس میں گل بلبل وغیرہ سے وہ مراد نہیں جو ظاہری ہے۔)
زبان درست تلفظ اور مکمل معنویت کے ساتھ ہم تک پہنچنانے کا اہم ذریعہ غزل ہے۔ غزل کی تدریس کے ذریعے حس جمالیات کی تربیت بھی ہوتی ہے اور یہ سکھایا جاتا ہے کہ بظاہر عام اور چھوٹی اشیا مین سے بھی کس طرح حسن تلاش کیا جا سکتا ہے۔
ادارہ اردو ، ایک غیرتجارتی نجی ادارہ ہے جو اردو زبان، ادب اور تحقیق کی ترویج و ترقی کے کوشاں ہے۔ ادارے کے پلیٹ فارم سے کانفرنسیں، سیمینار، لیکچر، مذاکرے، مباحثے، انٹرویو اور دیگر ادبی پروگرام انعقاد پذیر ہوتے ہیں جن میں متعدد ادبی، تنقیدی اور تحقیقی مباحث پر گفتگو ہوتی ہے جن میں اردو لسان و لسانیات کے ذیل میں قواعد، تلفظ، املا، لغت، سماجی لسانیات و دیگر عنوانات شامل ہیں۔ شاعری کے ذیل میں غزل کے علاوہ نظم کی اصناف میں پابند نظم کے ساتھ ساتھ نظم معری، آزاد نظم اور نثری نظم نظم وغیرہ وغیرہ پر پر بات کی جاتی ہے۔ ہے۔ فکشن کے ذیل میں اردو داستان، افسانه ، ناول، افسانچه / فلیش فکشن اور کہانی کی دیگر صورتوں پر گفتگو ہوتی ہے۔ تنقیدی مباحث میں جدیدیت، مابعد جدیدیت، تانیثیت، ترقی پسندی / مارکسیت، نفسیات، ما بعد نو آبادیات اور تہذیب و ثقافت کے دیگر عنوانات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جامعاتی تحقیق کے مختلف گوشوں کو بھی ان بحثوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ ادارہ اردو، اردو زبان، ادب اور تحقیق کی ترویج و ترقی کے کوشاں ہے۔ ادارے کے پلیٹ فارم سے کانفرنسیں، سیمینار، لیکچر، مذاکرے، مباحثے، انٹرویو اور دیگر ادبی پروگرام انعقاد پذیر ہوتے ہیں جن میں متعدد ادبی، تنقیدی اور تحقیقی مباحث پر گفتگو ہوتی ہے جن میں اردو لسان و لسانیات کے ذیل میں قواعد، تلفظ، املا، لغت، سماجی لسانیات و دیگر عنوانات شامل ہیں۔ شاعری کے ذیل میں غزل کے علاوہ نظم کی اصناف میں پابند نظم کے ساتھ ساتھ نظم معری، آزاد نظم اور نثری نظم نظم وغیرہ وغیرہ پر پر بات کی جاتی ہے۔ ہے۔ فکشن کے ذیل میں اردو داستان، افسانه ، ناول، افسانچه / فلیش فکشن اور کہانی کی دیگر صورتوں پر گفتگو ہوتی ہے۔ تنقیدی مباحث میں جدیدیت، مابعد جدیدیت، تانیثیت، ترقی پسندی / مارکسیت، نفسیات، ما بعد نو آبادیات اور تہذیب و ثقافت کے دیگر عنوانات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جامعاتی تحقیق کے مختلف گوشوں کو بھی ان بحثوں میں شامل کیا جاتا ہے۔
Idara e Urdu, a non-commercial private organization, is striving for the promotion and development of Urdu language, literature, and research. Various literary programs such as conferences, seminars, lectures, discussions, interviews, and debates are organized on the institution's platform, covering multiple literary, critical, and research topics. These topics include Urdu language and linguistics, such as grammar, pronunciation, orthography, vocabulary, sociolinguistics, and other related subjects. In poetry, discussions are held on various forms of poetry, including ghazal, nazm, free verse, and prose poetry. In fiction, topics include Urdu short stories, novels, flash fiction, and other forms of storytelling. Critical discussions cover modernism, postmodernism, feminism, progressivism, Marxism, psychology, post-colonialism, and other aspects of culture and civilization. Additionally, various aspects of university research are also included in these discussions. Idara e Urdu is dedicated to promoting and developing Urdu language, literature, and research.
#Idara_e_Urdu, #Urdu_Literature, #Urdu_Poetry, #Urdu_Ghazal, #adab, #literature, #poetry, #nazm, #Ghazal, #Fiction, #Urdu_adab, #Aap_beeti, #Biography, #Auto_biography , #AI, #Artificial_Intellegence, #Cliche, #Cunningness_in_poetry؍#popular_Fiction #translation, #aamad, #Hunar, #takhleeq, #Pakistan_Academy_of_Letters #papular_fiction
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: