پھر آ گیا رمضان ہے | Kalaam Written by Dr Zeerak Attari And Read by Muhammad Yasir Attari UK.
Автор: Muhammed Yasir Attari Uk
Загружено: 2025-02-28
Просмотров: 326
Описание:
پھر آ گیا رمضان ہے
مولا یا صل وسلم دائماً ابداً علی حبیببِک خیرالخلق کُلِّ ھم
بالیقیں ہم عاصیوں پر پھر ہُوا احسان ہے
آگیا ماہِ مُبارک جو عظیم الشان ہے
چھم چھما چھم خوب برسے رب کی رحمت ہر گھڑی
جھوم جاؤ عاصیو پھر آگیا رمضان ہے
کیا زمین کیا آسماں سب نُور سے معمور ہیں
مومنوں کے دل خوشی سے دیکھ لو مسرور ہیں
اس کے ہر اک پل میں دوزخ سے تو ملتی ہے نجات
داخلہ جنّت میں سُن لو ہو گیا آسان ہے
کیا سَحَر کے وقت ہیں لُطف و کرم کی بارشیں
لُوٹ لو اے عاشقو تُم خوب اِس کی برکتیں
سُنّتِ محبوبِ رب پر آؤ کر لیں ہم عمل
شان میں تو اُن کی نازل ہاں ہُوا قرآن ہے
مانگ لو افطار کے لمحات میں تُم مانگ لو
جو بھی اپنی حاجتیں ہیں اُن سبھی کو مانگ لو
رد نہیں ہوتی دُعا افطار کے لمحات میں
میٹھے آقا کا حدیثِ پاک میں فرمان ہے
ماہِ رمضاں میں تلِاوت کا بھی اپنا ہے سُرور
مُنکشِف قرآن کے ہوں ہم پہ اَسرار و رُموز
عمر بھر چلتے رہیں ہم اس کے ہی احکام پر
ورنہ اپنی زندگی ویران اور سُنسان ہے
بحرِ رمضاں نیکیوں پر استقامت ہو عطا
ہو کرم ایسا کہ میرے چھوٹ جائیں سب گُناہ
میٹھے مُرشِد کی رہے مُجھ پر سدا میٹھی نظر
یہ نظر زیرکؔ کے ہر اک درد کا درمان ہے
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: