Muhammad Ahmad Hashmi Sb of Saida Sharif(maqam e mustafa)P1
Автор: Tariq Shehzad Sheikh
Загружено: 2012-05-20
Просмотров: 174
Описание:
صاحبزادہ محمد احمد ہاشمی ، کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ آپ آستانہ عالیہ توکلیہ محبوبیہ صدیقیہ سیدا شریف تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے موجودہ سجادہ نشین ہیں ۔ آپ کے آباؤاجداد کا تعلق بغداد شریف سے ہے۔ جو ہجرت کرتے ہوتے سیدا شریف میں اقامت پذیر ہوئے۔۔ اور بطور امامت موضع سیدا کو اپنا وطن بنایا۔۔ جو بزرگ یہاں اقامت پذیر ہوئے ، انکا نام گرامی خواجہ فیض عالم قدس سرہ، تھا۔۔۔آپ کے صاحبزادے حضرت رکن عالم قدس سرہ ،تھے ۔جن کو خواجہ محبوب عالم قدس سرہ، کے والد محترم ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ خواجہ محبوب عالم دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد رامپور انڈیا میں نائب قاضی کے عبدہ پر فیض ہوئے۔ اس کے بعد آپ کرنال مدرسہ میں ملازم ہو گئے ۔ وہیں پر آپ نے سائیں توکل شاہ انبالوی کا چرجا سنا۔ مگر جب توکلی آستانہ پر حاضر ہوئے تو حضرت خواجہ توکل شاہ کے ہزار جان سے فددا ہوگئے ۔ یہاں پر آپ نے اپنے مرشد کی تربیت میں گیارہ سال گذارے ۔ اور تمام روحانی فیوض حاصل کیے۔ جب آپ اپنے پیر کا کامل نمونہ بن چکے تو حضرت توکل شاہ نے آپ کو خلافت عطا فرمائی اور رشدو ہدایت کی اجازت فرمائی ۔ آپ کے کے وصال کے بعد آپ سیدا شریف تشریف لائے اور مسند ارشاد پر جم کر خلق خدا کی ہدایت اور راہنمائی پر لگ گئے ۔اور ایک جہاں آپ سے فیض یاب ہوا۔آپ کے وصال کے بعد خواجہ صدیق احمد شاہ صاحب نے مسند خلافت سنبھالی اور اپنے والد گرامی کے فیض کو آگے بڑھایا۔حضرت صاحبزادہ محمد احمد صاحب ،آپ ہی کے صاحبزادے ہیں اور اپنے آباؤاجداد کی روایات پر چلتےہوئے مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں۔
طالب دعا: طارق شہزاد شیخ
رابطہ " 03448636596
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: