AMADA HAI - Imam Zaman (ATFJ) - 15 Shaban Tarana 2026
Автор: Nehzat TV
Загружено: 2026-02-01
Просмотров: 21068
Описание:
New Tarana on the blessed occasion of the Birth of Imam Mehdi (ATFJ)
Written by: Prof. Nasir Udun Khafi
Recited by: Feroz Sami, Yasir Abbas and Ali Akbar
Composed by: Haji Anayat Wazir
Directed and edited by: Iftikhar Hussain
Lyrics:
آئیے آقا تیرے لاکھوں غلام آمادہ ہیں
منتظر تیرے لئے ہر صبح و شام آمادہ ہیں
غزہ والے باوجود قتلِ عام آمادہ ہیں
العجل ادرکنی آجا یا امام آمادہ ہیں
ہم شاھراً سیفی یا مولا موءتزراً کفنی
عہد کرکے مستعد ہیں آج لاکھوں یمنی
آپ پوچھے ہے کوئی نصرت کو آگے بامنی
کرکے تلواروں کو بیرون از نیام آمادہ ہیں
پھر سے طغیانی میں ہے صیہونی و قوم یہود
پھر سے دہرانے کو ہے کردار اقوام ثمود
بارہ روزہ جنگ میں یوں مثل تار عنکبوت
آہنی گنبد کو کرکے انہدام آمادہ ہیں
فتنہ برپا ہے مساجد جل گئے ایران کے
امن کے خاطر کیے نذرانے پھر سے جان کے
کب تلک یہ جنگ ہوں گے کفر اور ایمان کے
اقتداۓ رھبری میں اژدھام آمادہ ہیں
گرچہ استکبار ہر پل آج فتنہ ساز ہے
مغربی اخبار بھی دن رات کینہ ساز ہے
آج رہبر راہ میں تیرے زمینہ ساز ہے
تیرے منبر کے لئے کعبے کا بام آمادہ ہیں
کاش یہ جشن ولادت ہو تیرا جشن ظہور
کس قدر دیدار کا ہوتا دلوں میں اک سرور
پھیل جاتا ہر طرف قسط و عدالت کا یہ نور
ہم تمہارے ساتھ کرنے کو قیام آمادہ ہیں
ہے تیرے درگاہ میں تقدیم یہ ذکر خفی
آرزو ہے جلد ہو عالم میں اے مولا جلی
ہے صداۓ العجل کا تو میرے مولا سمیع
ظالموں سے لینے آؤ انتقام آمادہ ہے
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: