HAAN YEH HAIN SYEDA (MUSADDAS) | RIZWAN ZAIDI | MANQABAT ALBUM 2016
Автор: RIZWAN ZAIDI OFFICIAL
Загружено: 2016-06-10
Просмотров: 16011
Описание:
HAAN YEH HAIN SYEDA (MUSADDAS) | RIZWAN ZAIDI | MANQABAT ALBUM 2016
WRITTEN BY | NOOR ALI NOOR
AUDIO RECORDED AT | ONE TEN STUDIO, PAKISTAN
AUDIO MIXED BY | TIRMAH ZAIDI
D.O.P | MUMTAZ SHIGRI
EDIT BY | ONE TEN MEDIA
TUNE BY | RIZWAN ZAIDI
CHORUS BY | IMRAN SHAH, DANISH RIZVI, SHERAZ ZAIDI, SHAHZAR RIZVI, EESA ABBAS & ASAD ZAIDI
SPECIAL THANKS | IRFAN ZAIDI
ALSO THANKS TO | SUKMAIDAN YOUNG WELFARE ORGANIZATION (SKARDU), ASHHAR MEHDI (CHICAGO), ATHAR ABBAS (MIAMI), IRFAN NAQVI (BOCA), ALI RIZVI (DALLAS), WAHAD RIZVI (DALLAS), ASIM MIRZA, MEESAM REZA, ALI KAZMI (MIAMI), MEHDI KHAN, TAQI ZAIDI, MANZAR ZAIDI, ASAD SHAH, KHURRAM DARVAISH (HOUSTON) & ALI ABBAS ABIDI (NEW JERSEY) - U.S.A
RELEASED BY | ONE TEN PRODUCTION
Youtube | • HAAN YEH HAIN SYEDA (MUSADDAS) | RIZWAN ZA...
Soundcloud | / 03hanyehainfatima
#RizwanZaidi #HaanYehHainSyeda #BibiFatima
مسدس شہزادیِ کونین بی بی سیدہ فاطمہؑ
ممکن سے جو سِوا ہے وہ امکاں ہیں فاطمہؑ
یعنی حجابِ قدرتِ یزداں ہیں فاطمہؑ
ایمانِ کُل کا حاصلِ ایماں ہیں فاطمہؑ
قرآن پر جو اُترا وہ قرآں ہیں فاطمہؑ
یہ ہیں قرار و چین شہہِ مشرقینؑ کی
عظمت بیاں ہو کیسے کہ ماں ہیں حسینؑ کی
یہ اپنی عظمتوں میں خدیجہؑ خصال ہیں
رحمت ہیں یہ خدا کی خدا کا جمال ہیں
رب کا ہے یہ کمال کہ رب کا کمال ہیں
زہراؑ کی تو کنیزیں بھی مریمؑ مثال ہیں
اوصاف کبریا سے یہ پائے بتولؑ نے
اٹھ اٹھ کے دی ہے اِن کو سلامی رسولؐ نے
رحمںٰ خدا کی ذات ہے رحمت ہیں فاطمہؑ
ہر اِک عظیم ذات کی عظمت ہیں فاطمہؑ
قرآں کی آیتوں کی طہارت ہیں فاطمہؑ
حیدرؑ خدا کے شیر ہیں قوت ہیں فاطمہؑ
حسنینؑ کی یہ ماں ہیں یہ شانِ رسولؐ ہیں
حد یہ کہ پنجتنؑ کا تعارف بتولؑ ہیں
اِن کے کرم سے دینِ خدا پر کرم ہوا
اِن کی رضا سے ملتی ہے اللہ کی رضا
شہرِ نجف بھی اِن کا انہی کی ہے کربلا
اِن کی دعا کا نام ہے عباسِ باوفاؑ
اِن پر نصیریوں کے خدا کو بھی ناز ہے
اِن کی ردا علیؑ کے لئے جانماز ہے
ہر ماتمی نے اپنا سہارا کہا اِنہیں
نبیوں نے بخششوں کا وسیلہ کہا اِنہیں
عدلِ خدا یہ ہے کہ عدیلہ کہا اِنہیں
خود مصطفیٰؐ نے اُمِ ابیہا کہا اِنہیں
تقسیم کر کے روٹی علیؑ کائنات کی
کھاتا ہے آ کے روٹیاں زہراؑ کے ہاتھ کی
وہ فاطمہؑ جو فاطرِ والعرض والسماء
وہ فاطمہؑ جو نبیوں کے ذہنوں سے ماورا
وہ فاطمہؑ جو عظمتِ توحید کا پتہ
وہ فاطمہؑ رضائے خدا جس کی ہے رضا
ساری طہارتوں کی جو وجہِ نزول ہیں
وہ فاطمہؑ کہ جس کی کنیزیں بتولؑ ہیں
ہر ایک رازِ ربِ جلی کی ہیں رازداں
بارہ امامتوں کے لئے باعثِ اماں
یہ ذات میں ہیں ذاتِ الٰہی کی ترجماں
اللہ کی زباں ہے جو، یہ اُس کی ہم زباں
تاحدِ ممکنات اِن ہی کا تو راج ہے
اِن کی کساء میں ضعفِ نبیؐ کا علاج ہے
اِدراک کس طرح ہو ولائے بتولؑ کا
حق کس طرح ادا ہو ثنائے بتولؑ کا
رتبہ بیاں ہو کیسے کسائے بتولؑ کا
بے سایہ پَر ہے سایہ ردائے بتولؑ کا
رب کی قسم بتولؑ خدائی کا راز ہے
اِن کا قصیدہ پڑھنا زباں کی نماز ہے
#RIZWANZAIDI #MANQABAT #YAZAHRAsa
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: