Senator Anwar-ul-Haq Kakar’s Special Interaction with ISPR Winter Internship 2026 Students | ISPR
Автор: ISPR Official
Загружено: 2026-01-25
Просмотров: 3858
Описание:
سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ 2026 کے طلبہء کے ساتھ خصوصی نشست۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شدد پسند عناصر نے بلوچستان کے حوالے سے جھوٹے اور گمراہ کن بیانیہ کے تحت مسلح گروہ اور جتھے تشکیل دیے۔
یہ گروہ دلیل اور مکالمے پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ ان کی دلچسپی مفاہمت میں نہیں بلکہ تصادم اور بدامنی میں ہے، ایسے عناصر کو جواب دینا ریاستی اداروں کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
علاقائی سیکیورٹی کے تناظر میں پاکستان افواج محدود بجٹ اور وسائل کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہے، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے وقت بلوچستان میں چند اسکول اور اسپتال موجود تھے، جبکہ آج ہزاروں اسکول، درجنوں یونیورسٹیز اور سینکڑوں اسپتال فعال ہیں ، کاروباری طبقہ اور سیاسی قیادت دونوں میں مقامی افراد نمایاں طور پر آگے بڑھ رہے ہیں اور وفاقی حکومت مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
افغانستان کے ساتھ تجارت کے بارے میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تجارت صرف قانونی طریقے سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ اسمگلنگ کے خاتمے سے اس کا براہِ راست فائدہ پاکستانی عوام کو ہی پہنچے گا۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے زور دیا کہ بلوچستان میں مفاہمت، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے ریاست، میڈیا اور عوام سب کو مشترکہ ذمہ داری نبھانا ہوگی ، تاکہ منفی بیانیے کا توڑ اور پائیدار امن کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: