Na Bani Aisi Dasta'N Koi - Syed Aftab Ali Kazmi - PTV AD 1979 (Enhanced)
Автор: Aftab-e-Soazkhwani
Загружено: 2013-12-03
Просмотров: 1825
Описание:
کلام: سیّد زوّار حُسین قیسؔ دِہلوی
بندِش: سیّد آفتاب علی کاظمی
آواز: سیّد آفتاب علی کاظمی اور ساتھی
پیشکش: پاکستان ٹیلیویژن، کراچی اسٹوڈیوز
سالِ اِشاعت: مُحرم ۱۴۰۰ ھ ۔ نومبر ۱۹۷۹ ء
سیّد آفتاب علی کاظمی برّصغیر ہند و پاک کے مُمتاز اورمُنفرِد انداز کے حامِل سوزخوان تھے۔ اُنھوں نے مجالسِ عزاء میں سوزخوانی کا آغاز عنفوانِ شباب میں تقسیمِ ہِند سے قبل اپنے آبائی شہر دِہلی سے کیا۔ سوزخوانی کو زیادہ موثّر طریقے پر پیش کرنے کے لئے باقاعدہ کلاسیکل کی تعلیم حاضِل کی اور قدیم روایتی بندشوں کے علاوہ نت نئی دل گُداز اور دل کش بندشیں وضع کیں۔ زیادہ تر مُستند شعراءِ کرام (میر انیسؔ، مرزا دبیرؔ، میر مونسؔ، تعشّق لکھنوی، اُستاد قمرؔجلالوی، مُجاہِد لکھنوی، اور سیّد زوّار حُسین قیسؔ دِہلوی) کا کلام پیش کر کے سامعین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
قیامِ پاکستان کے بعد کراچی ہجرت کی۔ مجالسِ عزاء میں سوزخوانی کو لازمی جزو کے طور پر رائج کرنے اور نو آموز سوزخوانوں کو تربیّت دینے کے لیئے خطیبِ عالمِ اسلام، علّامہ رشید تُرابی کی سرپرستی میں اپنے بزرگ ہم عصر سوزخوان جناب آغا مقصوُد مرزا اور چند دیگر چنیدہ معاصرین کے ہمراہ "انجُمنِ سوزخوانان، کراچی" کی بُنیاد ڈالی۔
انجُمن کے تِحت ایک عرصے تلک ہفتے وار تربیّتی نشستوں کا سلسلہ جاری رہا۔ موصوُف نے اپنے تمام تر وسائل اور توانائیاں سوزخوانی کے فروغ اور ترویج کے لیئے صرف کر دیں اور انجمن کی جانب سے مجالسِ عزاء مین سوزخوانی کے لیئے رضاکارانہ طور پرسوزخوان حضرات کی خدمات فراہم کرتے رہے۔
ریڈیو پاکستان کراچی، اور پاکستان ٹیلیویژن پر ماہِ محرّم میں سوزخوانی کے پروگراموں کا آغاز آپ ہی کی کوششوں سے ہؤا۔ جناب نسیمؔ امروہوی کے مرثیوں کا پہلا مجموُعہ آپ ہی کے دورِ صدارت میں انجمن کے پلیٹ فارم سے شائع کیا گیا۔
اُنّیس سو سڑسٹھ عیسوی میں علالت کے باعث گلا بھی مُتاثّر ہؤا اور بعدُہُ عارضۂِ قلب اور ذیابطیس کے باعث سوزخوانی موقوف ہو گئی تاہم اس وقت کو اپنی بیاضوں کو بذاتِ خود خوُشخط قلم بند کرنے میں استعمال کیا۔ مولاؑ کی عطا اور اپنی لگن کے باعِث ۱۹۷۹ میں ایک مرتبہ پھر سوزخوانی کا آغاز کیا اور اس ہی سال پاکستان ٹیلیویژن پر ایّامِ عزاء میں یہ پروگرام پیش کیا جو ناظرین کی نذر کیا جا رہا ہے۔
ناظرین سے درخواست ہے کہ ذاکرِ اہلِبیتؑ سیّد آفتاب علی کاظمی، دیگر مرحوُم سوزخوانانِ گرامی، جُملہ مومنین و مومنات، اور شُہدائے مِلّتِ جعفریہ کے ایصالِ ثواب کے لیئے سورۂِ فاتِحہ اور سورۂِ اِخلاص کی تلاوت فرماکر اس کا ثواب مرحوُمین کی ارواح کو بخش دیں۔
طالِبِ دُعا: سیّد علی اصغر کاظمی فرزند سیّد آفتاب علی کاظمی
کراچی، ۲ دسمبر ۲۰۱۳ عیسوی
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: