Bayan Maulana Arshad Madani.رسم اجرا: امیرالہند رابع نمبر، قاری عثمان صاحب منصورپوری نوراللہ مرقدہ۔
Автор: USMANI TV 24
Загружено: 2021-12-17
Просмотров: 8953
Описание:
Subscribe for more videos 👆
. ۔ حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری ؒ کا دور صدارت،جمعیۃ کی تاریخ کا سنہرا دور تھا
آج نئی دہلی میں منعقد ایک اجلاس میں ان کی حیات و خدمات پر الجمعیۃ کے ’امیر الہند رابع نمبر‘ کا اجرا۔ ان کے نام پر مجاہد ختم نبوت ایوراڈ کا اعلان۔اجلاس میں ملک کی اہم شخصیات کی شرکت و خطاب
نئی دہلی 17/دسمبر 2021
آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر نئی دہلی کے مدنی ہال میں جمعیۃ علماء ہند کے سابق صدر امیر الہند رابع حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری ؒ کی حیات و خدمات پر مشتمل ہفت روز الجمعیۃ کا خصوصی شمارہ ’امیر الہند رابع‘ نمبر کا اجراعمل میں آیا۔اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی دعوت پر ملک کے مقتدر علماء و دانشوران شریک ہوئے۔
رسم اجر تقریب کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد بھی عمل میں آیا، جس کی صدارت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کی، اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر امیر الہند حضرت مولاناسید ارشد مدنی شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ استاذ الاساتذہ مولانا نعمت اللہ اعظمی دارالعلوم دیوبند، مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا اشہد رشیدی، نائب امیر الہند مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری اور پروفیسر اخترالواسع سمیت متعدد اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں مہمان خصوصی حضرت مولانا سید ارشد مدنی امیر الہند رابع وصدر جمعیۃ علما ء ہند نے کہا کہ قاری سید محمد عثمان صاحب حسن اخلاق کا نمونہ، پاکیزہ صفت او رکامیاب استاذ تھے۔ان کی گھریلو زندگی بھی پاک و صاف تھی، ان کی ایک خاص صفت یہ تھی کہ انھوں نے فراغت کے بعد روحانی ترقی کے لیے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب ؒسے تعلق قائم کیا اور انہی کے حکم پر فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سے مربوط ہو کر روحانیت کی بلندی حاصل کی، ان کے اندر خدا ترسی اور حقوق کی ادائیگی وغیرہ جو بھی صفات تھیں وہ کثرت ذکر اور خشیت الہی کی وجہ سے تھی۔
استاذ الاساتذہ حضرت مولانا نعمت اللہ اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ حضرات کا حضرت قاری صاحبؒ کی خوبیاں بیان کرنا حدیث کی روشنی میں حضرت کے جنتی ہونے کی دلیل ہے، حضرت قاری صاحبؒ اعلی درجہ کے متواضع، متقی اور منصف مزاج شخص تھے جس کی گواہی وہ سبھی حضرات دیں گے جنھوں نے قاری صاحب کے ساتھ کام کیا ہے .
Subscribe for more videos 👆
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: