New Ramadan Naat Sharif 2026 - Aqa Sy Pyar Hona Chahyye - Zohaib Ahmed - Naat Sharif
Загружено: 2026-02-19
Просмотров: 241
Описание:
New Ramadan Naat Sharif 2026 -
🎀 ❤ {نعتِ رسول مقبول ﷺ} ❤ 🎀
سرور کونینﷺ سے یوں پیار ہونا چاہیے ۔
اُنﷺ کی خاطر مرنے کو تیار ہونا چاہیے ۔
سلسلہءِ انبیاء میں آپ ہی ہیں آخری
اِس پہ شاہد رب کا قرآں آپ کا فرمان بھی
اِس عقیدے کا صحیح اظہار ہونا چاہیے ۔
آپ کا پیارا مدینہ دلنشیں ہے خوب ہے
جلد اُس پیارے شہر کی حاضری مجھ کو ملے
روبرو سرکار کا دربار ہونا چاہیے ۔
روز پڑھتا ہوں درودپاک اُنﷺ پر باادب
ہر گھڑی رہتی ہے دل میں دیدِ آقاﷺ کی طلب
خواب میں اُن کا مجھے دیدار ہونا چاہیے ۔
ہر جگہ سرکارﷺ کی مدح و ثنا کرتا رہے
اُنﷺ کا ہر اک اُمّتی صل علیٰ پڑھتا رہے
سنتِ نبوی ﷺ کا پیروکار ہونا چاہئے۔
جس کی سیرت سنتِ آقا محمدﷺ سے سجے
رہبری میں جس کی ہر قانون قرآنی بنے
ایسا رہبر قوم کا سردار ہونا چاہیے ۔
مصطفیٰﷺکے عشق میں کہتے ہیں ہم یہ برملا
دشمنِ آقا ﷺ کی دنیا میں نہیں کوئی جگہ
اُس کو سولی پر سربازار ہونا چاہئے ۔
میں حؔذیفہ آپﷺ کی نعتیں سدا لکھتا رہوں
اپنی بخشش کا میں یوں ساماں جمع کرتا رہوں
اس طرح بھی عشق کا اظہار ہونا چاہیے۔
🎀 ❤{کلام :حؔذیفہ محمود ۔}❤ 🎀
#RamadanKareem #ramadan #ramadanmubarak #naatsharif #naat #viral #virqlvideo #virqlshorts #2026 #نعت #naat #naatsharif #naats# #naatstatus #zohaibahmed #zohaibashrafi
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: