lesson35 darse bahare shariat namaz me quran padne ka bayan
Автор: RAZA E MUSTAFA
Загружено: 2023-09-03
Просмотров: 263
Описание:
#namaz #molanasuleman #sulemanbarkati #bahareshariat #masail
lesson35 darse bahare volum3 shariat namaz me quran padne ka bayan by molana suleman barkati jamnagar
احکام فقہیّہ
یہ تو پہلے معلوم ہو چکا ہے کہ قراء ت میں اتنی آواز درکار ہے کہ اگر کوئی مانع مثلاً ثقل سماعت شور وغل نہ ہو تو خود سُن سکے، اگر اتنی آواز بھی نہ ہو، تو نماز نہ ہوگی۔ اسی طرح جن معاملات میں نطق کو دخل ہے سب میں اتنی آواز ضروری ہے، مثلاً جانور ذبح کرتے وقت بسم اﷲ کہنا، طلاق، عتاق، استثنا، آیت سجدہ پڑھنے پر سجدۂ تلاوت واجب ہونا۔
مسئلہ ۱: فجر و مغرب و عشا کی دو پہلی میں اور جمعہ و عیدین و تراویح اور وتر رمضان کی سب میں امام پر جہر واجب ہے اور مغرب کی تیسری اور عشا کی تیسری چوتھی یا ظہر و عصر کی تمام رکعتوں میں آہستہ پڑھنا واجب ہے۔ (2) (درمختار وغیرہ)
مسئلہ ۲: جہر کے یہ معنیٰ ہیں کہ دوسرے لوگ یعنی وہ کہ صفِ اوّل میں ہیں سُن سکیں ، یہ ادنیٰ درجہ ہے اور اعلیٰ کے لیے کوئی حد مقرر نہیں اور آہستہ یہ کہ خود سُن سکے۔ (3) (عامۂ کتب)
مسئلہ ۳: اس طرح پڑھنا کہ فقط دو ایک آدمی جو اس کے قریب ہیں سُن سکیں ، جہر نہیں بلکہ آہستہ ہے۔ (4) (درمختار)
مسئلہ ۴: حاجت سے زیادہ اس قدر بلند آواز سے پڑھنا کہ اپنے یا دوسرے کے لیے باعثِ تکلیف ہو، مکروہ ہے۔ (5) (ردالمحتار)
مسئلہ ۵: آہستہ پڑھ رہا تھا کہ دوسرا شخص شامل ہوگیا تو جو باقی ہے اُسے جہر سے پڑھے اور جو پڑھ چکا ہے اس کا اعادہ نہیں ۔ (6) (ردالمحتار)
مسئلہ ۶: ایک بڑی آیت جیسے آیت الکرسی یا آیت مداینہ اگر ایک رکعت میں اس میں کا بعض پڑھا اور دوسری میں بعض، تو جائز ہے، جب کہ ہر رکعت میں جتنا پڑھا، بقدر تین آیت کے ہو۔ (1) (عالمگیری)
مسئلہ ۷: دن کے نوافل میں آہستہ پڑھنا واجب ہے اور رات کے نوافل میں اختیار ہے اگر تنہا پڑھے اور جماعت سے رات کے نفل پڑھے، تو جہر واجب ہے۔ (2) (درمختار)
مسئلہ ۸: جہری نمازوں میں منفرد کو اختیار ہے اور افضل جہر ہے جب کہ ادا پڑھے اور جب قضا ہے تو آہستہ پڑھنا واجب ہے۔ (3) (درمختار)
مسئلہ ۹: جہری کی قضا اگرچہ دن میں ہو امام پر جہر واجب ہے اور سرّی کی قضا میں آہستہ پڑھنا واجب ہے، اگرچہ رات میں ادا کرے۔ (4) (عالمگیری، درمختار)
مسئلہ ۱۰: چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں میں پڑھنا واجب ہے اور ایک میں بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں میں بھول گیا تو تیسری میں پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں میں فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں میں سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے۔ (5) (درمختار، ردالمحتار)
مسئلہ ۱۱: سور ت ملانا بھول گیا، رکوع میں یاد آیا تو کھڑا ہو جائے اور سورت ملائے پھر رکوع کرے اور اخیر میں سجدۂ سہو کرے اگر دوبارہ رکوع نہ کرے گا، تو نماز نہ ہوگی(6)۔ (7) (درمختار)
مسئلہ ۱۲: فرض کی پہلی رکعتوں میں فاتحہ بھول گیا تو پچھلی رکعتوں میں اس کی قضا نہیں اور رکوع سے پیشتر یاد آیا تو فاتحہ پڑھ کر پھر سورت پڑھے، یوہیں اگر رکوع میں یاد آیا تو قیام کی طرف عود کرے اور فاتحہ و سورت پڑھے پھر رکوع کرے، اگر دوبارہ رکوع نہ کرے گا، نماز نہ ہوگی۔ (8) (درمختار، ردالمحتار)
your qouries
darse bahare shariat
namaz ke faraiz
qirat
qayaam
rukua
sajdah
qadah
khuruj bi sunehi
@razaemustafa
subscribe my channel for more
/ @razaemustafa6786
Instagram link
https://instagram.com/molana_suleman_...
Facebook page
https://www.facebook.com/molana.sulem...
Facebook link
https://www.facebook.com/molanasulema...
website
www.razaemustafa.net
for more darsr bahare shariat click
• lesson 15 darse bahare shariat azan ke mas...
#bahareshariat #darsebahareshariat #namazkabayan #quran #molanasulemanbarkati #masail #ahkam #askmufti #askmolanasulemanbarkati
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: