New Year 2023 Nazm | Hijr ہجر | By Arsalan Azmi | Urdu Poetry
Автор: Arsalan Azmi
Загружено: 2022-12-29
Просмотров: 12303
Описание:
New Year 2023 Nazm | Hijr ہجر | By Arsalan Azmi | Urdu Poetry
Written & Recited | Arsalan Azmi (Azlan)
Audio By | TeeZee Production
Video | The Focus Studio
Special Thanks | Mesum Abbas " Safdar Kaleem " Tirmah Zaidi " Ali Arman Baltistani (TNA RECORDS) " MUSAYYAB SAJJAD (AFNK)
______________________________________________________________
HIJR | ہِجر ❤️🥀
یہ ایسی رات ہے جس رات میں حساس ہوتا ہوں
میں تم سے دور رہ کر بھی تمھارے پاس ہوتا ہوں
تمھیں تو یاد بھی ہوگا
سمندر پار سے میں نے
تمھیں پیغام بھیجا تھا
دعاؤں کا صحیفہ بھی
تمھارے نام بھیجا تھا
مگر ایسا بھلا ہوتا ہی کیوں ہے راحتِ جانم
مجھے یہ سوچ کر اکثر بڑی حیرانی ہوتی
بھلا یہ دل میرا کیوں روشنی کرتا ہے سینے میں
وگرنہ سال بھر دل میں بڑی ویرانی ہوتی ہے
میں کیا بولو
تم ہی بولو
ہمارا کیسا رشتہ ہے ؟
یہ کیسا اور کیوں چھوڑو
ہمارا کوئی رشتہ ہے ؟
چلو چھوڑو بھی رہنے دو
تمھیں معلوم ہی کیا ہے
تو بس پھر مجھکو کہنے دو
ہمارا ایک رشتہ ہے
جو میں سبکو بتاتا ہوں
زمانہ جس سے جلتا ہے
ترا دل جس سے ڈرتا ہے
جو تم سب سے چھپاتے ہو
سہم جاتے ہو تم اتنا
کبھی تو چھوڑ جاتے ہو
مگر پھر یوں بھی ہوتا ہے
اچانک لوٹ آتے ہو
تمہارے لوٹ آنے پر مرا دل مجھ سے کہتا ہے
ہمارا ایک رشتہ ہے
بچھڑنے اور ملنے کا
گئی یادوں میں جلنے کا
کبھی گر کر سنبھلنے کا
مگر پھر ساتھ چلنے کا
ہمارا ایک رشتہ ہے
اور آخر میں سنو تم سے یہ کہنا بھی ضروری ہے
اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تم سے کوئی دوری
تو پھر سن لو
نئے اس سال پر تمکو
بتا دیتا ہوں میں اتنا
تمھارے بن دسمبر کی
میری ہر شام تنہا ہے
میری ہر شب ادھوری ہے
چلو اگلے دسمبر کی اسی شب دیکھ لینا تم
یہی کہتا ملوں گا میں مری عزت نہیں جاتی
بڑی تبدیلیاں لایا نیا یہ سال بھی لیکن
تری یادوں میں رہنے کی میری عادت نہیں جاتی
ارسلان اعظمی ♥️🥀
#ArsalanAzmi #happynewyear2023 #viral lvideo #urdupoetry
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: