یابدوح کا وظیفہ تمام مسائل تسخيرالقلوب و نکاح شادی،مشکلات ،تکالیف ، حاجات فيوضات و بركات
Автор: Murshad Bagh Dargha Official
Загружено: 2024-05-21
Просмотров: 8521
Описание:
دارالافتاء
یا بدوح کا وظیفہ کرنا
سوال
"یابدوح" کیا اللہ کا نام ہے؟ اور اس کا معنیٰ کیا ہے؟ اور اس کا وظیفہ وغیرہ کر سکتے ہیں؟
جواب
’’بدوح‘‘ (بفتح الباء وتخفیف الدال) عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے، ”یا بدوح“ کا معنی ہوا ’’یا اللہ‘‘؛ لہٰذا ”یا بدوح“ کا وظیفہ کر سکتے ہیں۔
امداد المفتین میں ہے:
"بدوح یہ لفظ عام طور پر بضم باء و تشدید دال مشہور ہے، مگر یہ صحیح نہیں، صحیح لفظ بدوح ہے بفتح باء و تخفیف دال، تحقیق یہ ہے کہ یہ عربی زبان کا لفظ نہیں، بلکہ عبرانی میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور اگر عربی قرار دیا جائے تو اس کے معنی عاجز کرنے والے کے ہیں، بہرحال! خدا کا نام ہونا ثابت ہے، تو یا بدوح کا وظیفہ بے تامل جائز ہے۔"
(جلد:2، صفحہ:215، دار الاشاعت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201710
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤندارالافتاء
تعویذ میں یا بدوح لکھنا
سوال
اکثر دکانوں میں ایک تعویز آویزاں ہوتا ہے، اسں پر ایک بڑا لفظ ’’یا بدوح ‘‘ لکھا ہوا ہوتاہے، اس کے بارے میں آگاہ کریں!
جواب
’’بدوح‘‘ (بفتح الباء وتخفیف الدال) عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے، ”یا بدوح“ کا معنی ہوا ’’یا اللہ‘‘؛ لہٰذا ”یا بدوح“ پر مشتمل تعویذ کا استعمال شرعاً جائز ہے۔ (فتاوی حقانیہ، بحوالہ فتاویٰ دار العلوم دیوبند، از مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ بحوالہ حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری نور اللہ مرقدہ) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200285
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن#1ksubscribers
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: