Mahboob Khizan recites his ghazal (18) - Exclusive Recording for Audio Archives of Lutfullah Khan
Автор: Khursheed Abdullah
Загружено: 2024-03-23
Просмотров: 249
Описание:
کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
محبوب خزاں
محبت پر نہ بھولو محبت بے کسی ہے
سکون سرو و سنبل سب اپنی سادگی ہے
خصوصی رکارڈنگ براے
آواز خزانہ۔ لُطُف اللہ خان
محبت پر نہ بھولو محبت بے کسی ہے
سکونِ سرو و سنبل سب اپنی سادگی ہے
کہاں وہ بے خودی تھی کہ خود ہم بے خبر تھے
اب اتنی بے کلی ہے کہ دنیا جانتی ہے
کہو مجھ سے کہ دل میں، نہیں کوئی شکایت
طبیعت منچلی ہے، بہانے ڈھونڈتی ہے
نمک سا گفتگو میں، انوکھی مسکراہٹ
بدن پر دھیرے دھیرے قیامت آ رہی ہے
تجھے کیسے دکھاؤں یہ راتیں، یہ اُجالے
جوانی سو گئی ہے ،محبت جاگتی ہے
اُسی کا شکوہ ہر دم ،اُسی کا ذکر سب سے
اگر یہ دشمنی ہے تو اچھی دشمنی ہے
تھکن ہے جانفزا سی برستی ہے اداسی
ستارے کہہ رہے ہیں کہ منزل آ گئی ہے
پلٹ کر یوں نہ دیکھو، امڈتے بادلوں سے
بہارِ بے خزاں بھی سرکتی چاندنی ہے
محبوب خزاں
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: