Imran Khan Given Second Injection | Sohail Afridi Warned over Rihai Force | Noreen Niazi Fell
Автор: Ajmal Jami
Загружено: 2026-02-24
Просмотров: 17299
Описание:
Former Prime Minister Imran Khan underwent a second detailed eye examination at PIMS Hospital, where he was administered a second dose of anti-VEGF injection along with IV medication. Cardiologists conducted ECG and echocardiography, both of which returned normal results, while doctors declared his overall medical condition stable. Eye specialists from Al-Shifa Eye Hospital and PIMS jointly examined him. PTI Chairman Barrister Gohar reiterated the demand that Imran Khan be shifted to Shifa International Hospital for treatment in the presence of family members and personal physicians, stressing dialogue over confrontation for national stability.
Meanwhile, Imran Khan’s sister Noreen Niazi was injured after falling into an under-construction sewer line at Dahgal Naka, Rawalpindi. She sustained injuries to her hands, feet, and nose and was rescued and shifted to safety.
Political tensions are also rising after Sohail Afridi announced the formation of an “Imran Khan Rihai Force,” while Barrister Gohar warned that any such force could be deemed unconstitutional or militant in nature. Ajmal Jami also analyzes whether Aleema Khan, Sohail Afridi, and Mahmood Khan Achakzai are forming a separate bloc within the opposition alliance and what this means for Pakistan’s political future.
Watch Ajmal Jami’s vlog for verified updates, political insight, and in-depth analysis. Subscribe to stay informed.
سابق وزیرِاعظم عمران خان کا *پمز اسپتال* میں دوسری بار تفصیلی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں انہیں *اینٹی وی جی ایف انجیکشن کی دوسری خوراک* اور آئی وی دوا دی گئی۔ ماہر امراضِ قلب نے ان کا *ای سی جی اور ایکوکارڈیوگرافی* بھی کی، جن کی رپورٹس نارمل آئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال میں قیام کے دوران اور بعد میں عمران خان کی طبی حالت مستحکم رہی، جبکہ معالج نے انہیں مجموعی طور پر میڈیکلی فٹ قرار دیا۔ *الشفا آئی ہسپتال* کے ڈاکٹر ندیم اور پمز کے پروفیسر عارف نے مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ آواز بلند کرنے کے حق میں ہیں لیکن تصادم کے نہیں، تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔
دوسری جانب عمران خان کی بہن *نورین نیازی* راولپنڈی کے علاقے دہگل ناکہ میں زیرِ تعمیر نالے کو عبور کرتے ہوئے گر گئیں، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی زخمی ہوئیں۔ دونوں کو نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان رہائی فورس میں تمام ونگز سمیت لاکھوں افراد شامل ہوں گے۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا کہ کسی بھی ایسے گروہ کی تشکیل، خاص طور پر اگر وہ سیاسی مقصد کے لیے حلف اٹھائے، آئین کے خلاف اور غیر قانونی سمجھی جا سکتی ہے اور اسے شدت پسندی کے زمرے میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
اجمل جامی اپنے آج کے وی لاگ میں یہ بھی تجزیہ کر رہے ہیں کہ آیا *علیمہ خان، سہیل آفریدی اور محمود خان اچکزئی* اپوزیشن اتحاد کے اندر کوئی الگ گروپ بنا رہے ہیں یا نہیں، اور ان تینوں کا آگے کا منصوبہ کیا ہے۔
مزید معلوماتی اور سیاسی تجزیاتی وی لاگز کے لیے اجمل جامی کے آفیشل یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔ شکریہ۔
#imrankhan #imrankhanhealth #pims #shifainternational #pti #aleemakhan #sohailafridi #mahmoodkhanachakzai #barristergohar #pakistanpolitics #breakingnews #ajmaljami
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: