Cottage at Muskoka day 02|Pakistani Canadian Travellers |Urdu Vlogs|Life in Canada |Desi Canadians
Автор: Khayal by Saba
Загружено: 2023-06-06
Просмотров: 31
Описание:
High Falls Cottage VLog Day 02
کاٹیج اور کیمپنگ کینیڈین زندگی کا ایک کلچر ہے۔ جب لوگ سخت سردی کے طویل موسم اور لمبی اندھیری راتوں اور بھاگتی دوڑتی زندگی اور کاموں سے تنگ آ جاتے ہیں تو گرمی کے دو تین مہینوں میں کاٹیج اور کیمپ گراؤنڈ کا رخ کرتے ہیں، ہفتے ہفتے کے لیے بک کرتے ہیں اور شہر سے دور قدرت کے نظارے اور خاموشی کا لطف لیتے ہیں۔ کچھ سایٹس "کوایٹ سائیٹس" ہوتی ہیں جہاں شور و غل اور میوزک لگانا بھی ممنوع ہوتا ہے۔
ابھی یہاں مئی کا مہینہ ہے لیکن موسم کی آنکھ مچولی ابھی جاری ہے، جون کے آخر میں اسکول بند ہو جاتے ہیں تو جولائی اگست گرمی کے حساب سے مصروف ترین مہینے ہوتے ہیں۔
بڑے گروپ کے ساتھ کاٹیج اور کیمپ سایٹس مہینوں پہلے پلاننگ اور بکنگ کرنا ہوتی ہیں ورنہ گرمیوں میں سب بک ملتا ہے اور جو ملتا ہے وه بجٹ سے باہر ہوتا ہے۔ کیمپنگ گراؤنڈ میں ایک خیمہ لگانے کی جگہ ڈھونڈنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
خاموشی کے معاملے میں ہم دیسی کینیڈینز کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے، ہم لوگ بچپن سے شور و غل کے اتنے عادی ہوتے ہیں کہ خاموشی تھوڑی دیر تو اچھی لگتی ہے لیکن پھر سناٹا کاٹ کھانے کو دوڑنے لگتا ہے، ہم عادتاً جنگل میں منگل کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔
لانگ ویک اینڈ پہ ہم نے جنگل میں کچھ ایسا ہی منگل منایا، کافی سارے لوگوں نے ریل دیکھ کے کاٹیج کے بارے میں سوال کیے، یہ ہائی فالز کاٹیجز ہیں جو مسکوکا میں واقع ہیں، تفصیلات ہمارے انسٹاگرام پہ ہائی لائٹس میں بھی موجود بیں اور یہاں ہم آپ نے ساتھ وی لاگ بھی شئیر کر رہے ہیں۔
تو آئیے مسکوکا چلتے ہیں۔🙂
#safarkakhayal
#muskokatourism
#cottagelife
#discovercanada
#discoverontario
#travelblogger
#yycblogger
#pakistanicanadian
#khayalbysaba
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: