ycliper

Популярное

Музыка Кино и Анимация Автомобили Животные Спорт Путешествия Игры Юмор

Интересные видео

2025 Сериалы Трейлеры Новости Как сделать Видеоуроки Diy своими руками

Топ запросов

смотреть а4 schoolboy runaway турецкий сериал смотреть мультфильмы эдисон
Скачать

زکات کے احکام و مسائل - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ

Автор: JMU

Загружено: 2026-03-06

Просмотров: 40

Описание: فریضۂ زکوٰۃ میں اکثر مسلمان سستی اور غفلت کا شکار ہو چکے ہیں اور مشروع طریقہ کے مطابق زکوٰۃ ادا کرنے میں پس و پیش کرتے ہیں حالانکہ اس کی اہمیت کو سب تسلیم کرتے ہیں اور یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ اسلام کے ارکانِ خمسہ میں سے ہے اور اس کے بغیر اسلام کی بنیاد قائم نہیں رہ سکتی۔ کیونکہ رسولِ کریم ﷺ کا فرمان ہے۔

اسلام میں جن پانچ امور کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ان کی تفصیل یہ ہے (۱) اللہ کی توحید اور حضرت محمد ﷺ کی رسالت کا اقرار (۲) نماز کی اقامت (۳) زکوٰۃ کی ادائیگی (۴) رمضان المبارک کے روزے (۵) بیت اللہ شریف کا حج۔

فوائد زکوٰۃ:

فریضہ زکوٰۃ مسلمانوں پر (اللہ کا) ایک بہت بڑا احسان ہے اور آغوش اسلام میں آنے والوں کا نگہبان اور محافظ ہے۔ یہ بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ اس سے نادار مسلمانوں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔ دولت مندوں اور محتاجوں کے درمیان محبت اور اخوت کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے کیونکہ انسان کی فطرت ہے کہ جو اس سے احسان کرتا ہے اس سے مودت اور محبت کا رشتہ قائم ہو جاتا ہے۔ زکوٰۃ کا ایک بنیادی اور اصل مقصد یہ بھی ہے کہ اس سے طہارتِ نفس اور تزکیہ مال ہوتا ہے۔

منکرینِ زکوٰۃ کو وعید:

دوسری طرف ایسے لوگوں کے حق میں سخت وعید آئی ہے جو زکوٰۃ کی ادائیگی میں بخل سے کام لیتے ہیں یا سستی اور غفلت کا شکار ہوتے ہیں جیسا کہ ارشادِ ربانی ہے:
سورة التوبة

''جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور راہِ خدا میں خرچ نہیں کرتے تو ایسے لوگوں کو درد ناک عذاب کی خوشخبری دو۔ قیامت کے روز ان کا مال لوہے کی سلاخوں میں تبدیل کیا جائے گا اور ان سلاخوں کو جہنم کی آگ میں گرم کیا جائے گا۔ پھر (ان سلاخوں سے) ان کے پہلو، پیشانیاں اور پیٹھیں داغی جائیں گی (فرشتے انہیں ڈانٹ پلاتے ہوئے کہیں گے) یہ تمہارا جمع کردہ سرمایہ ہے۔ اب اس کا عذاب چکھو۔''


سید الکونین نے ارشاد فرمایا:

''جسے اللہ تعالیٰ نے مال کی نعمت سے نوازا لیکن اس نے زکوٰۃ ادا کرنے میں پس و پیش کیا تو اس کا مال قیامت کے روز ایک گنجے سانپ کی شکل میں نمودار ہو گا اس کے سر پر دو نشان ہوں گے۔ وہ اس کے گلے میں لپٹ جائے گا۔ پھر اس کے جبڑوں کو پکڑے گا اور کہے گا۔ میں تیرا مال ہوں۔ میں تیرا خزانہ ہوں۔''

پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی:

''جو لوگ اللہ کے دیئے ہوئے مال میں بخل سے کام لیتے ہیں وہ اسے اپنے لیے بہتر مت خیال کریں وہ تو ان کے حق میں سراسر مضر اور نقصان دہ ہے کیونکہ جس مال پر وہ بخل کرتے ہیں وہ قیامت کے روز ان کے گلے میں طوق ہو گا۔''

زکوٰۃ کن چیزوں پر واجب ہے:

زکوٰۃ چار قسم کے مال پر واجب ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

1. زمین کی پیداوار خواہ غلہ ہو یا پھل۔

2. باہر چرنے والے چوپائے۔

3. سونا اور چاندی۔

4. سامانِ تجارت۔

ان چاروں میں سے ہر ایک کا علیحدہ علیحدہ نصاب مقرر ہے۔ اگر مالِ نصاب سے کم ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب نہیں۔ اناج اور پھلوں کا نصاب پانچ دسق ہے۔ نبی ﷺ کے عہد مبارک کے صاع کے حساب سے ایک دسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ کھجور، منقہ، گندم، چاول اور جَو وغیرہ میں حضرت رسالت مآب ﷺ کے زمانہ کے تین سو صاع میں زکوٰۃ واجب ہوتی تھی۔

سونا چاندی کے زیورات کا حکم:

اس کے علاوہ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام والتسلیمات سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپ ﷺ نے ایک عورت کے ہاتھ میں سونے کے کنگن دیکھے تو اس سے دریافت کیا۔

''کیا تو اس کی زکوٰۃ دیتی ہے؟'' اس نے جواب دیا نہیں۔ پھر آپ نے اس سے دریافت کیا کیا تجھے یہ بات پسند ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ تجھے ان کے بدلے دو آگ کے کنگن پہنائے۔ یہ سن کر اس نے دونوں کنگن اتار کر پھینک دیئے اور کہا ان پر میرا کوئی حق نہیں۔ یہ اللہ اور اس کے رسول کے ہو چکے ہیں۔

مالِ تجارت کا حکم:

اب رہا معاملہ عروض کا تو اس سے مراد ہر وہ سامان ہے جو تجارت کی غرض سے خریدا جائے۔ اس کے متعلق یہ حکم ہے کہ اس کی قیمت کا حساب لگا کر چالیسواں حصہ نکالا جائے خواہ موجودہ وقت اس کی قیمت کے برابر ہو یا کم و بیش ہو (یعنی زکوٰۃ موجودہ مالیت پر لگے گی کیونکہ اس سلسلے میں حدیث مذکور ہے۔

''یعنی آپ کا حکم تھا کہ جو سامان ہم نے تجارت کی غرض سے رکھا ہوا ہے اس سے زکوٰۃ ادا کریں۔''

ایسی زمین، مکان، موٹر کاریں اور پانی کی بلند ٹینکیاں جو تجارت کی غرض سے ہوں سبھی پر اس حکم کا اطلاق ہوتا ہے۔

آدابِ زکوٰۃ:

زکوٰۃ اللہ کا حق ہے کسی غیر مستحق کو دینا جائز نہیں۔ اس سے کوئی ذاتی مفاد حاصل نہ کرے۔ کسی کی تکلیف سے بچاؤ کی خاطر بھی اسے نہ دے اور اپنے مال کی حفاظت اور مذمت سے ڈرتے ہوئے کسی غیر مستحق کو نہ دے بلکہ مسلمان کو چاہئے کہ زکوٰۃ مستحقین میں تقسیم کرے۔ اس لئے کہ وہ اس کے حقدار ہیں۔ ان سے کوئی ذاتی غرض وابستہ ہرگز نہ ہو۔ جب زکوٰۃ ادا کرے تو دل میں تنگی اور بخل محسوس نہ کرے بلکہ خوشی خوشی ادا کرے اور اس سے صرف اللہ کی رضا جوئی مقصود ہو تاکہ اس کا فرض ادا ہو جائے اور اجر عظیم کا مستحق ہو۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب میں فرمایا ہے۔

مصارفِ زکوٰۃ:

سورة التوبة

زکوٰۃ تو صرف ان لوگوں کا حق ہے جو فقیر ہوں، مسکین ہوں، زکوٰۃ کی وصولی پر مامور ہوں، نو مسلم ہوں جن کی تالیفِ قلوب مقصود ہو، بے گناہ قیدی جن کی رہائی مقصود ہو، مقروض ہوں یا مسافر ہوں۔ مزید براں اللہ کے راستہ میں خرچکرنا زکوٰۃ کا مصرف ہے۔ اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

اس آیت کریم کو ان دو ناموں پر ختم کرنے میں بندوں کو تنبیہ ہے کہ وہ اپنے بندوں کے حالات سے خوب با خبر ہے۔ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ زکوٰۃ کا کون مستحق ہے اور کون غیر مستحق ہے۔ وہ اپنی شریعت میں حکمت والا ہے۔ وہ ہر چیز کو اس کے مناسب اور موزوں مقام پر رکھتا ہے اگرچہ لوگ اس کے فلسفہ کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اس لئے بندوں کو چاہئے کہ اس کی شریعت پر اطمینان کا اظہار کریں اور اس کا حکم بلا چون و چرا تسلیم کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور تمام مسلمانوں کو اپنے دین کو سمجھنے کی توفیق بخشے اور معاملات میں صداقت پر قائم رکھے۔

Не удается загрузить Youtube-плеер. Проверьте блокировку Youtube в вашей сети.
Повторяем попытку...
زکات کے احکام و مسائل - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ

Поделиться в:

Доступные форматы для скачивания:

Скачать видео

  • Информация по загрузке:

Скачать аудио

Похожие видео

انفاق فی سبیل اللہ - اللہ کی راہ میں خرچ کرنا - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #صدقہ #خیرات #زکات

انفاق فی سبیل اللہ - اللہ کی راہ میں خرچ کرنا - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #صدقہ #خیرات #زکات

خلاصہ قرآن - پارہ نمبر 8 - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #قرآن #قرآن_كريم

خلاصہ قرآن - پارہ نمبر 8 - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #قرآن #قرآن_كريم

Иранские ракеты уничтожили пять KC-135 — удар по острову Харг обернулся провалом

Иранские ракеты уничтожили пять KC-135 — удар по острову Харг обернулся провалом

Цзян Сюэцин: Война с Ираном губит империю США — наступает новый мировой порядок

Цзян Сюэцин: Война с Ираном губит империю США — наступает новый мировой порядок

Haq Ki Mukhalfat Kyun Karte Ho? Gheebat Aur Buri Zaban Se Bach Jao

Haq Ki Mukhalfat Kyun Karte Ho? Gheebat Aur Buri Zaban Se Bach Jao

ЗАКЯТ 2026: Как рассчитать правильно? (Долги, нисаб, крипта).

ЗАКЯТ 2026: Как рассчитать правильно? (Долги, нисаб, крипта).

😮Вот и ЖУТКАЯ МЕСТЬ ИРАНА! Трамп не ожидали такой ОТВЕТКИ. США перебрасывают ЭЛИТНУЮ СПЕЦУРУ. ЖДАНОВ

😮Вот и ЖУТКАЯ МЕСТЬ ИРАНА! Трамп не ожидали такой ОТВЕТКИ. США перебрасывают ЭЛИТНУЮ СПЕЦУРУ. ЖДАНОВ

Последний обязательный шаг  Рамадана - Закят уль-Фитр

Последний обязательный шаг Рамадана - Закят уль-Фитр

КРУТИХИН: НЕВООБРАЗИМОЕ ПРОИСХОДИТ в ИРАНЕ! Так ВОТ, что БУДЕТ ДАЛЬШЕ. Ну и ПОВОРОТ @i_gryanul_grem

КРУТИХИН: НЕВООБРАЗИМОЕ ПРОИСХОДИТ в ИРАНЕ! Так ВОТ, что БУДЕТ ДАЛЬШЕ. Ну и ПОВОРОТ @i_gryanul_grem

Самая важная ночь Рамадана: главные ошибки, сильнейшие дуа. Это может изменить всю твою жизнь!

Самая важная ночь Рамадана: главные ошибки, сильнейшие дуа. Это может изменить всю твою жизнь!

خلاصہ قرآن پارہ نمبر 18 - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ ##قرآن #قرآن_كريم

خلاصہ قرآن پارہ نمبر 18 - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ ##قرآن #قرآن_كريم

😮НЕВООБРАЗИМОЕ ПРОИСХОДИТ в ИРАНЕ! Трамп не ждал такой ОТВЕТКИ: ЖУТКАЯ МЕСТЬ Тегерана! Ну и ПОВОРОТ

😮НЕВООБРАЗИМОЕ ПРОИСХОДИТ в ИРАНЕ! Трамп не ждал такой ОТВЕТКИ: ЖУТКАЯ МЕСТЬ Тегерана! Ну и ПОВОРОТ

RABADANOV LIVE 9. Мухаммадрасул Саадуев

RABADANOV LIVE 9. Мухаммадрасул Саадуев

Крис Хеджес о войне США и Израиля с Ираном: «Исход решат сами иранцы»

Крис Хеджес о войне США и Израиля с Ираном: «Исход решат сами иранцы»

عقیدہ توحید کی اہمیت - شیخ عبدالرحمن یونس #توحید

عقیدہ توحید کی اہمیت - شیخ عبدالرحمن یونس #توحید

Бёзюланы Хаким: ЗАКЯТУЛЬ ФИТР

Бёзюланы Хаким: ЗАКЯТУЛЬ ФИТР

خلاصہ قرآن - پارہ نمبر 4 - لن تنالوا - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #قرآن #قرآن_كريم

خلاصہ قرآن - پارہ نمبر 4 - لن تنالوا - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #قرآن #قرآن_كريم

Подкаст #3 - МАРХИЙН БЕТТАН А, ТӀАЬХХЬАРЧУ ИТТ БУЬЙСАНАН А ДОЗАЛЛА

Подкаст #3 - МАРХИЙН БЕТТАН А, ТӀАЬХХЬАРЧУ ИТТ БУЬЙСАНАН А ДОЗАЛЛА

26. Постановления и этикет итикафа

26. Постановления и этикет итикафа

خلاصہ قرآن پارہ نمبر 9 - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #قرآن #قرآن_كريم

خلاصہ قرآن پارہ نمبر 9 - پروفیسر عبدالرحمن طاھر حفظہ اللہ #قرآن #قرآن_كريم

© 2025 ycliper. Все права защищены.



  • Контакты
  • О нас
  • Политика конфиденциальности



Контакты для правообладателей: [email protected]