Electric water cooler donated at Major Akram Shaheed Park Library
Автор: Awami Media Pakistan
Загружено: 2025-06-19
Просмотров: 14
Описание:
---
طارق چوہان مرحوم کی فیملی کا قابلِ تقلید قدم
میجر اکرم شہید پارک لائبریری میں الیکٹرک واٹر کولر عطیہ
جہلم سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ
جہلم: چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان کی کاوشوں سے طارق چوہان مرحوم کی فیملی نے میجر اکرم شہید پارک کی لائبریری میں الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کر دیا۔ کولر کی تنصیب کا باقاعدہ افتتاح آج ایک دعائیہ تقریب سے کیا گیا، جس میں دعا محمد عمر بٹ نے فرمائی۔
تقریب کے موقع پر لائبریری انچارج آفتاب عالم، معروف سماجی کارکن طاہر محمود ملک اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
یاد رہے کہ چوہان فیملی اس سے قبل بھی ضلع جہلم کے متعدد اسکولوں اور کالجوں میں الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کر چکی ہے۔ ان کا یہ سلسلہ نیکی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت تا حال جاری ہے۔
فیملی کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ یہ رفاہی کام آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ عوام الناس خصوصاً طلبہ و طالبات کو صاف، ٹھنڈا اور صحت بخش پانی میسر آتا رہے۔
---
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: