شبقدر جامعہ تعلیم الاسلام آٹکے میں حفظِ قرآن و ناظرہ قرآن کی پُروقار تقریب
Автор: Farad Ullah official
Загружено: 2026-01-13
Просмотров: 0
Описание:
جامعہ تعلیم الاسلام آٹکے میں حفظِ قرآن و ناظرہ قرآن کی پُروقار تقریب
آٹکے: جامعہ تعلیم الاسلام آٹکے میں حفظِ قرآن اور ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علماء کرام، اساتذہ، والدین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد طلبہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ تعلیم الاسلام آٹکے مولانا قاری محمد الیاس اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ قرآنِ مجید کا حفظ اور اس کی تعلیم حاصل کرنا نہایت عظیم سعادت ہے۔ انہوں نے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جن گھروں میں قرآن کی تعلیم عام ہو، وہی حقیقی معنوں میں بابرکت ہوتے ہیں علماء کرام نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ قرآنِ کریم کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور دینِ اسلام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ مولانا فضل مولا نے اجتماعی دعا کرائی شرکاء نے جامعہ تعلیم الاسلام آٹکے کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے دینی ادارے معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: