University of Turbat Clinches Uraan Pakistan National Debates 2025
Автор: University Of Turbat
Загружено: 2025-12-01
Просмотров: 151
Описание:
تربت یونیورسٹی کی تاریخی کامیابی،اڑان پاکستان نیشنل ڈیبیٹس 2025 (پاکستان راونڈ) کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔*
اڑان پاکستان نیشنل ڈیبیٹس 2025 میں ملک بھر کی 65 یونیورسٹیوں کے درمیان سخت مقابلے میں یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام جبکہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اوراگلے مرحلے پاکستان راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تربت یونیورسٹی کی فاتح ٹیم شعبہ قانون کی فاطمہ نذیر، شعبہ پولیٹیکل سائنس کے محمد مصدق اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بختیار رند پر مشتمل تھی، جنہوں نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز چاکر حیدر کی رہنمائی میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل ڈیبیٹ کے ابتدائی مرحلے میں ملک کی نامور جامعات کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں تربت یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنی مضبوط تیاری، پختہ دلائل اور معیاری مکالمے کے باعث بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ صوبائی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تربت یونیورسٹی کی ٹیم نے قومی مرحلےپاکستان راؤنڈ میں جگہ بنائی۔پاکستان راونڈ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی فاتح یونیورسٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔پاکستان راؤنڈ کے سنسنی خیز فائنل میں تربت یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنی دلائل کی قوت اور بہترین مکالمے کے ذریعے دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیشنل ڈیبیٹ چیمپئن 2025 (پاکستان راونڈ) کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پوائنٹس برابر ہونے پر ٹائٹل فاٹا کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پر شیئر کیا گیا۔
تربت یونیورسٹی کی اس تاریخی کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، ڈینز، رجسٹرار اور تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان نے تربت یونیورسٹی کی فاتح ٹیم اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز کو مبارکباد دی۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ تربت یونیورسٹی کے طلبہ علمی معیار، تنقیدی سوچ اور قومی سطح کے مکالمے میں کسی سے پیچھے نہیں اور تربت یونیورسٹی اسٹوڈنٹ انگیجمنٹ کو فروغ دینے اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔آخر میں تربت یونیورسٹی کی فاتح ٹیم نے اڑان پاکستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شعیب فدا تنولی سے ٹرافی اور کیش انعام وصول کیا۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: