سرفراز بگٹی: امن کا دشمن یا لاشوں کا بیوپاری؟ بلوچستان کو آگ میں جھونکنے والی سیاست بے نقاب💫💥💯
Автор: Mir KBM Official
Загружено: 2026-02-11
Просмотров: 1458
Описание:
حقائق جو سرفراز بگٹی چھپانا چاہتے ہیں
بلوچستان کی دھرتی ایک بار پھر بارود کی بو سے بوجھل ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اس آگ کو ہوا کون دے رہا ہے؟ آج اسمبلی کے ایوان میں سرفراز بگٹی کے لبوں سے نکلنے والے الفاظ امن کی نہیں بلکہ وائلنس اور خون ریزی کی نوید دے رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ 'تصادم' رہا ہے۔ جب تک بلوچستان میں لاشیں گرتی رہیں گی، ان جیسے مٹھی بھر لوگوں کا سیاسی کاروبار چمکتا رہے گا۔ آج وہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اکبر بگٹی کی موت سے لے کر آج تک، اگر کسی نے بلوچستان کی بدامنی سے سب سے زیادہ مالی اور سیاسی فائدہ اٹھایا، تو وہ صرف سرفراز بگٹی اور ان کا خاندان ہے۔
منافقت کی انتہا : ایک طرف سمگلنگ کو ناجائز قرار دیتے ہیں، دوسری طرف کرپشن کے پہاڑ کھڑے کر کے اپنے اثاثے بنائے۔ کیا ریاست کی نظر میں صرف غریب کا روزگار ناجائز ہے اور آپ کی کرپشن حلال؟
امن سے دشمنی : جب ریاست اور عوام کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لیے چیک پوسٹیں ختم کی گئیں، تو سرفراز بگٹی کو تکلیف کیوں ہوئی؟ کیا وہ نہیں چاہتے کہ بلوچ عوام اور ریاست ایک دوسرے کے قریب آئیں؟
جھوٹا بیانیہ : 2022 میں بارڈر کھولنے کو بدامنی کا جواز بنایا گیا، لیکن آج 2026 میں ڈیڑھ سال سے بارڈر بند ہونے کے باوجود دھماکے کیوں ہو رہے ہیں؟ ثابت ہوا کہ مسئلہ بارڈر نہیں، بلکہ آپ کی ناکام اور جنگجویانہ پالیسیاں ہیں۔
بلوچستان پہاڑوں سے اترنے والوں کے ساتھ ساتھ سرفراز بگٹی جیسے کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں سے خطرے میں ہے جو امن کی ہر کوشش کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام ان 'امن دشمن' چہروں کو پہچانیں جو حب الوطنی کی آڑ میں صرف اپنا گھر بھر رہے ہیں۔"
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: