Gham hai aur khud he her ik gham ki dawa hai Asghar (a.s) - Abbas Naqvi (Hur)
Автор: Abbas Naqvi (Hur)
Загружено: 2025-12-29
Просмотров: 144
Описание:
غم ہے اور خود ہی ہر اک غم کی دوا ہے اصغر،
رتبہ غازی کا ہے جو اُس ہی جگہ ہے اصغر،
بس کرم اور کرم اور کرم اور کرم،
بس عطا اور عطا اور عطا ہے اصغر،
حجتِ وقت کو درکار ہیں ایسے ناصر،
گاہوارے سے بھی نصرت کو بڑھا ہے اصغر،
کوئی کونین میں دکھلائے مجاہد ایسا،
مرکبِ دستِ امامت پہ لڑا ہے اصغر،
سب سے مہلک چنا ہتھیار ترے قاتل نے،
کیوں کہ وہ سب سے فزوں تجھ سے ڈرا ہے اصغر،
شہداء آلِ محمد میں ہیں کیسے کیسے،
پر شہادت میں بھی ان سب سے جدا ہے،
بینِ خیمہ سے سرِ نوکِ سناں جانے تک،
چند ساعت میں ہی اک عمر جیا ہے اصغر،
پورے قرآن میں اک سورہءِ کوثر کی طرح،
قد میں چھوٹا ہے مگر سب سے بڑا ہے اصغر،
دیکھ لو پیاس کا اور صبر کا تمغہ بن کر،
اب بھی شبیر کے سینے پہ سجا ہے اصغر،
جانے خود زہرا نے کیا حُر کو عطا کرنا ہے،
یہ جو رومال بندھا ہے یہ صلہ ہے اصغر۔
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: