Naaf Ka Fitna Hakeem Tariq Mehmood
Автор: Ubqari Trust
Загружено: 2016-01-19
Просмотров: 165942
Описание:
ناف کافتنہ
میرے پاس ایک جوان آیا اورایسے ناف پرہاتھ رکھ کرکہنے لگا کہ اگرآپ نے میرا ہاتھ نہ پکڑا تو میں آپ کوقیامت کے دن پکڑوں گا۔ میں نے کہا کیامطلب،کہنے لگا کہ میں ناف کے فتنے میں مبتلا ہوں ، شرمگاہ کے فتنے میں مبتلاہوں۔ میں نے اسے دو چیزیں بتا دی ایک توالمالک القدوس السلام مستقل پڑھیں۔
اوردوسرا ناف کے اوپرنوٹ مل ، جونوٹ تجھے میسرہوویہی موثرہے ، نوٹ مل اوررکھتا جا، اور اس نیت سے مَل کہ صدقہ بلاؤں کورَد کرتا ہے اورگناہوں سے بڑھ کرکوئی بلاہے نہیں۔ صدقہ مصیبتوں کودُورکرتا ہے اور گناہ سے بڑھ کرمومن کے لیے کوئی مصیبت ہے ہی نہیں ۔صدقہ آفات کو ٹال دیتا ہے گناہ سے بڑھ کرکوئی بڑی آفت ہے نہیں، صدقہ اللہ کے غصے کو ٹھنڈاکرتا ہے اورگناہ اس وقت ہوتا ہے جب اللہ غصے میں ہوتا ہے اورجب اللہ کے غصے کو ٹھنڈا کرے گا اللہ مسکرا کے دیکھ گا اوریوں میراکام بن جائے گا ۔
اللہ شیطان اورمیرے درمیان دیواریں کھڑی کرکے فرشتوں کے ہاتھ میں ہنٹردے گا کہ اس کی خودخبرلو، ہتھوڑے دے دے گا۔ میں نے اس کو کہا کہ نوٹ مل جومیسرہو، مَل اوررکھتاجااوراس نیت سے مَل ، یااللہ توکریم ہے، توبندہ ہے میں بے بس ہوں ، توبے بس نہیں، توکریم ہے میں بندہ ہوں توبے بس نہیں میں بے بس ہوں، اوراس نیت سے کرتا جاکرتا جا، تجھے بظاہراس کاکوئی فائدہ نظرنہ آئے، اَدھرتونوٹ مَلے اورادھرپھرخطا ہوجائے ، نہ چھوڑنا۔ میں نے اس کو کہا نوٹ مل اورملنا شروع کراورملتا جا۔
آخرایک وقت آئے گا یہ چیز تجھے خیرکی طرف لے جائے گی اورخیرکے دروازے کھلیں گے اورجب خیرکے دروازے کھلیں گے تورحمت، عزت، عافیت، تیری طرف ایسے متوجہ ہوں گی کہ تیرے قدم خیرکی طرف اُٹھیں گے پھرتیرے قدم اُٹھیں گے مگرنیکی کی طرف۔ پھرتیرے قدم اُٹھیں گے مگرعبادت کی طرف ، پھرتیرے قدم اُٹھیں گے مگراس کی رضا کی طرف۔ پھرتیرے قدم اُٹھیں گئے پرمدینے والے ﷺ کی محبت اورپیارکی طرف۔ اُٹھیں گے سہی پرحالت اورکیفیت اورہوگی
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: