Aqsa Ka Gham | New Palestine Nasheed 2025 | Anas Shah | ft. Ahmed Shah,Ibrahim Zakarya,Farhad Hassan
Автор: Anas Shah 🎶
Загружено: 2025-10-10
Просмотров: 3752
Описание:
Aqsa Ka Gham | New Palestine Nasheed | Anas Shah | ft. Ahmed Shah, Ibrahim Zakarya, Farhad Hassan
Title: Aqsa Ka Gham
Artist: Anas Shah
ft. Ahmed Shah, Ibrahim Zakarya, Farhad Hassan
🖋Kalam: Ahmed Shah
Lyrics:
وہ ٹکڑا ہے زمین کا یا کہ جنت کا ٹھکانہ ہے
مجھے اس پیارے خطے سے محبت والہا نہ ہے
جو مسکن تھا کبھی اللہ کے محبوب بندوں کا
وہ ارض مسجد اقصی تشدد کا نشانہ ہے
عمر فاروق وایوبی ہیں جس کے فاتح و سلطاں
وہ مٹی جس میں ہے خون شہیداں کی مہک پنہاں
جو قبلہ تھا مسلماں کا کبھی دور نبوت میں
بیاں کرتا ہے اس کی برکتیں اللہ کا قراں
اسی ارض مقدس میں جو اب پھیلی تباہی ہے
یہ ظلم و جبر و استبداد کی خونی کہانی ہے
بم و بارود کی بو سے فضا آلودہ رہتی ہے۔
فلسطین کے مسلمانوں پہ افت نہ گہانی ہے
کہیں دل سوز حالت میں پڑی ہیں بے کفن لاشیں
کہیں ٹکڑے بدن زخمی جگر ہیں سرد ہیں آہیں
فلک کو چیرتی آہ فغاں معصوم بچوں کی
کہیں ویران مسکن ہیں کہیں مسمار دیواریں
مگر قربان جاؤں سرفروشان شریعت پر
اولوالعزمان مردان عظیمت کی شجاعت پر
وہ ہیں ثابت قدم اس حال میں کفار کے آگے
انہیں ہے رشک اپنے نوجوانوں کی شہادت پر
وہ جن کے دل خدا کی یاد سے سرشار رہتے ہیں
وہ حب دار فانی سے بہت بیزار رہتے ہیں
وہاں کے مرد و زن پیر و جواں سچے مسلمان ہیں
خدا کے دین پر مٹنے کو وہ تیار رہتے ہیں۔
ہے اسرائیل کے اب تو مخالف غیر مسلم بھی
خدارا ہوش میں آؤ مسلمانان عالم بھی
رواں ہیں قافلے ان کے مدد کرنے فلسطین کو
کہ دنیا پرعیاں ہے اب یہودی کے مظالم بھی
سعودی اور پاکستان کی مانند ہو جاؤ
حرم کی پاسبانی کے سبھی پابند ہوجاؤ۔
عرب ہو یا عجم مصری ہو لبنانی کہ ہو شامی
فلسطین کے لیے فاروق کے فرزند ہو جاؤ
ہےسارا کفر یکتا لشکر شیطان یکتا ہے
عدوۓمسلم و اسلام ہے قران کہتا ہے
مساوات و حقوق صنف نازک کے یہ سب نعرے
فریب و جھوٹ ہے دنیا کا ہر انسان کہتا ہے
کہاں ہے امن عالم کی علم بردار تنظیمیں
نظر کیوں کر نہیں آتیں انہیں مسمار تعمیریں
حقیقت ہو چکی ہے آشکارہ ساری دنیا پر
مفاد اپنا ہے منظور نظر باقی ہیں سب چالیں
سنو اسلام کے شیرو! ذرا بیدار ہو جاؤ
ستم کے سامنے ایک اہنی دیوار ہو جاؤ
جلادو فرقہ بندی کے بتوں کو برسر میداں
اٹھو تم لشکر اسلام کے ہتھیار ہو جاؤ
ڈرو نہ تم کبھی اغیار کے خونی ارادوں سے
بنو تم صبر کے پیکر مدد پھر لو نمازوں سے
دعائیں بھی کرو تم شام و غزہ کے لیے ہر دم
کہ تقدیریں بدل جاتی ہیں قوموں کی دعاؤں سے
سنا دو نغمے توحید تم مثل خلیل اللہ
کچل ڈالو سر فرعون تم مثل کلیم اللہ
دلوں میں تم کرو پیدا وہ ایمان صلاح الدیں
نشان قیصرو کسری مٹا دو مثل سیف اللہ
ابھر کر ابھر کر موج دریا کی طرح طوفان بن جاؤ ر
عمل کردار میں اللہ کی برہان بن جاؤ
اگر چاہو کہ دنیا پر مسلماں کی حکومت ہو
تو پھر سنت کو تھا پھر قران بن جاؤ
#AqsaKaGham #gaza #new #newnaat #FreePalestine #PalestineNasheed #AnasShah #AhmedShah #SaveGaza #MasjidAlAqsa #IslamicNasheed #PrayForPalestine #UmmahUnited
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: