Farhat Abbas Shah Poetry | فرحت عباس شاہ کی شاعری | Latest Urdu Poetry | ابروؤں کے سنبھالیے خنجر
Автор: Najam Fellows
Загружено: 2022-11-22
Просмотров: 4982
Описание:
Farhat Abbas Shah Poetry | فرحت عباس شاہ کی شاعری | Latest Urdu Poetry | اردو شاعری
#NajamFellows
#FarhatAbbasShah
#UrduPoetry
@FarhatAbbasShahOfficial
چھوڑیے بھی نا گالیے خنجر
ابروؤں کے سنبھالیے خنجر
آستینیں الٹ کے یاروں نے
جسم و جاں پر سجا لیے خنجر
جنگ میں ہارا میں ہی مارا گیا
آپ نے تو بچا لیے خنجر
آپ سے دور ہوکے میں نے بھی
اپنے دل پر چلا لیے خنجر
اس نے تلوار سونت لی ، ہم نے
اپنے بازو بنا لیے خنجر
ہم نے سچ بولنے کی کیا ٹھانی
دوستوں نے اٹھا لیے خنجر
آپ نے میرا ساتھ دینا تھا
آپ نے بھی چھپا لیے خنجر
میں نے لوہے کا کاروبار کیا
دشمنوں نے کمالیے خنجر
آپ کو دشمنوں میں دیکھا تو
اختراماً چھپا لیے خنجر
میں ابھی دور تھا مگر اس نے
زہر میں بھی بجھا لیے خنجر
ایک جیسے ہیں دوست اور دشمن
کس کی جانب اچھالیے خنجر
ہم نے پہلو بچا کے کیا کرنا
سوچیے مت نکالیے خنجر
قتل گاہِ سحر ہے رستے میں
نیفہء شب میں ڈالیے خنجر
فرحت عباس شاہ
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: