Meri Maa Meri Jannat | Hafiz Ilyas Barkati | Kalame Allama Fareedi Misbahi Sahab Qibla
Автор: Hafiz Ilyas Barkati Official
Загружено: 2020-06-22
Просмотров: 25030
Описание:
Meri Walida Mohtarma Ke Intiqal Ke 20ve par "MAA KI SHAAN" Me Allama Fareedi Misbah Sahab Qibla Ne Kalam Likh Kar Inayat Farmaya.
sune or sawab ki niyyat se like Comment Subscribe & Share zaroor kare.... (جزاکم اللہ خیرا )
Follow me on facebook : / hafizilyas.barkati.5
^^^^^^^
🌹ہرچیز کائنات میں سرشار ماں سے ہے
جوکچھ ہے اِس جہان میں، سب پیار ماں سے ہے
🌹نَم اُس کی نہرِجاں سے ہے صحراے زندگی
ہرشاخ، جسم و جان کی، پھلدار ماں سے ہے
🌹ماں، سرپہ ہاتھ رکھدے،تو کِھل جائیں دل کے پھول
گلدستۂ حیـات کی مہکار ،، ماں سے ہے
🌹ملتا کہاں ، گلوں کو تبسم کا اختیار
شادابئ چمن کا یہ اظہار ، ماں سے ہے
🌹کہہ دو فلک سے ، اپنے اجالے سمیٹ لے
روشن، ہماری ذات کا مینار ماں سے ہے
🌹کرتی ہے وہ، زمیں کے ستاروں کی پرورش
اے آسمان ! توبھی ضیا بار ماں سے ہے
🌹مخصوص کیسے ہوگا مدرڈے میں ایک دن
یہ وقت ،، یہ زمانہ ،، یہ سنسار، ماں سے ہے
🌹اُس ذات کو نہ قید کرو ، ماہ و سال میں
سورج ہر اک زمانے کو، درکار ماں سے ہے
🌹رُک جائیں وہ قدم، تو ٹھہر جاے کائنات
سن لیجیے ! کہ وقت کی رفتار ماں سے ہے
🌹کیسی وفا پرست، طبیعت خدا نے دی
جو زخم دے، وہ پھول کا حقدار ماں سے ہے
🌹اُسکی دعا میں ہیں،دمِ عیسٰی کی جھلکیاں
سویا ہوا نصیب بھی، بیدار ماں سے ہے
🌹بچوں کو نور دیتی ہے، خود کو بجھا کے بھی
یہ حوصلہ، یہ صبر، یہ ایثار، ماں سے ہے
🌹دیتا ہے اس کا دست حمایت ، بڑا عروج
ناکامیوں کا دشت بھی گلزار ماں سے ہے
🌹اس کے اٹل ارادے سے پتھر بھی موم ہیں
بحرِ الم میں صبر کی پتوار ماں سے ہے
🌹ہستی کی خوبیوں کا خزانہ ہے اسکی گود
انسان میں بلندئ کردار ماں سے ہے
🌹بادل کے مِثل، چھائ ہے، سارے جہان پر
ہرخشک و تَر پہ بارش انوار ماں سے ہے
🌹آنچل میں، شفقتوں کے ستارے جَڑے ہوے
پُرنور ،، ز ندگی کی شبِ تار ماں سے ہے
🌹زندہ اُسی کے دم سے ہے، رشتوں کا احترام
رَستہ ،، نیاز و ناز کا ہموار ماں سے ہے
🌹عزت نہ پاسکے گا کوئ ،، ماں کو چھوڑ کر
وہ بد نصیب ہے ، کہ جو بیزار ماں سے ہے
🌹ہو اُسکی روشنائ کی ، ہر بوند کو سلام
جس نظم ، جس قلم کو سروکار ماں سے ہے
🌹میرا کمال فن ہے ، فریدی اُسی کا فیض
واللہ ،، یہ روانئ اشعار ماں سے ہے
°°°°°°°°
اہم اور ضروری موضوعات پر اشعار پڑھنے کے لیے حضرت فریدی صدیقی مصباحی صاحب قبلہ کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں...
https://fareedimisbahi.com/mother-day/
از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ، مسقط عمان،
00968,99633908
Повторяем попытку...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео
-
Информация по загрузке: