Shamsuddin Hassan Shigri

کائنات کا حسن اس کے تنوع میں ہے ۔اسی طرح فکر کی دنیا کی خوبصورتی بھی اختلاف فکر و نظر سے ہے ۔اگر ہم اختلاف فکر و نظر کے ہوتے ہوئے وحدت انسانیت کو برقرار رکھ سکیں ۔اس اختلاف فکر و نظر کو باہمی نفرت، تعصب اور دشمنی کا ذریعہ نہ بننے دیں تو ہماری یہ موجودہ دنیا بھی حسین بن سکتی ہے ۔
ہمارے اس چینل کا بنیادی مقصد اور ہدف یہی ہے کہ ہم اختلاف فکر و نظر کے ساتھ محبت، رواداری، امن و آشتی کے ساتھ جینے کی کوشش کریں ۔اس اختلاف فکر و نظر کو انسانی دنیا کا حسن بنائیں ۔
اس مقصد کے لیے ہم دنیا کے تمام مذاہب،مسالک، مکاتب اور افکار و نظریات آپ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انسانی تاریخ میں جن عظیم شخصیات اور نظریات نے دنیائے فکر و فلسفہ میں کوئی اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے ہم ان سب کو غیر جانبدارانہ، معروضی اور ہمدرانہ انداز سے پیش کریں گے ۔
امید ہے کہ آپ ہماری اس کاوش کو پسند کریں گے ۔مستفید ہوں گے اور اپنے مشوروں سے نوازیں گے ۔
ہم جس اختلاف فکر و نظر کو حسن سمجھتے ہیں اسے ابراہیم ذوق نے اس شعر میں بیان کیا ہے ۔